لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) لاہور کے شعبہ نفسیات کے طالب علم اور پنجاب حکومت کے سپورٹس ایمبیسیڈر فیضان احمد فیض کی لاہور سے سکردو تک 1100 کلومیٹر طویل دوڑ کی مہم کامیابی کے ساتھ چھٹے روز میں داخل ہو گئی ہے۔ اس عزم الشان سفر کے دوران منگل کے روز انہوں نے گوجر خان سے راولپنڈی تک کا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔
فیضان احمد فیض پچھلے 8 سالوں سے لانگ ڈسٹنس رننگ سے وابستہ ہیں اور اس سے قبل بھی 800 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنی اس تاریخی مہم کا آغاز 28 اگست کو جی سی یو کے یادگار کلاک ٹاور سے کیا تھا، جہاں ان کی والدہ، اساتذہ اور طلبہ نے انہیں نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ روانہ کیا۔
اپنے ایک ویڈیو پیغام میں فیضان کا کہنا تھا کہ اس 1100 کلومیٹر دوڑ کا مقصد تمام سابقہ قومی ریکارڈز توڑ کر ایک نیا قومی ریکارڈ قائم کرنا ہے۔ انہوں نے اپنی اس کوشش کو ملک کی سلامتی کے ضامنوں کے نام کرتے ہوئے کہا: ”میں اپنی یہ تاریخی دوڑ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور شہداء کے نام کرتا ہوں۔“ اس موقع پر انہوں نے نوجوان نسل کو منشیات سے دور رہنے، کھیلوں کو اپنانے اور ایک صحت مند زندگی گزارنے کا بہترین پیغام بھی دیا۔
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…