ونیورسٹی آف تربت کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز کے زیراہتمام نئے داخلہ لینے والے انڈرگریجویٹ طلبہ کے لیے آگاہی اور کانسلنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرزچاکر حیدر نے نئے طلبہ کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور تربت یونیورسٹی میں داخلہ لینے پران کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے طلبہ کو یقین دلایا کہ وائس چانسلر پروفیسر گل حسن کی قیادت میں یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور انتظامیہ طلبہ کی تعلیمی اور پیشہ ورانہ مقاصد کے حصول کے لیے ہر ممکن تعاون اور رہنمائی فراہم کریں گے۔انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ
وہ نصابی، ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے کر دستیاب مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور تربت یونیورسٹی میں
اپنے تعلیمی سفر کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے بھرپور محنت کریں۔انہوں نے یونیورسٹی میں دستیاب مختلف سہولیات اورسازگار تعلیمی ماحول کے بارے میں طلبہ کو آگاہ کرنے کے علاوہ اسٹوڈنٹ سوسائٹیز اینڈکلبز، ضابطہ اخلاق اور مختلف اسکالرشپ مواقع کے بارے میں بھی طلبہ کو تفصیلی آگاہی فراہم کی۔کنٹرولر امتحانات عبدالماجد ناصر نے سمسٹر سسٹم اور نئے انڈرگریجویٹ قواعد و ضوابط کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ ہاسٹل وارڈن محمد یونس نے ہاسٹل کے قواعد و ضوابط اور دستیاب سہولیات سے متعلق طلبہ کو آگاہی فراہم کی۔اس موقع پر آئی بی اے سکھر کے نمائندے وقار فاروق نے طلبہ کو او جی ڈی سی ایل کے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، جس کے تحت طلبہ آئی بی اے سکھر میں اسکالرشپ پر مختلف بی ایس اور بی ای پروگرامز میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ا
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…