لده ( نامہ نگار) جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل مکین کے طلباء نے اپنے جائز مطالبات کے حق میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی۔ گزشتہ روز گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول لشکرکوٹ مکین کے طلباء اور پبلک کمیونٹی کے افراد نے مشترکہ طور پر سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔
احتجاجی مظاہرین نے شدید الفاظ میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ حکام کی جانب سے کیمپس کے قیام کی منظوری تو دی جا چکی ہے، لیکن فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث اب تک کلاسوں کا اجراء ممکن نہیں ہو سکا۔
مظاہرین نے متعلقہ اعلیٰ صوبائی حکام سے فوری طور پر فنڈز جاری کرنے کا پرزور مطالبہ کیا تاکہ علاقے کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے دور دراز علاقوں کا رخ نہ کرنا پڑے اور ان کا تعلیمی مستقبل محفوظ ہو سکے۔
طلباء اور مقامی کمیونٹی نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مسائل پر فوری توجہ نہ دی گئی تو وہ پشاور میں وزیر ہائر ایجوکیشن کے دفتر اور پشاور پریس کلب کے سامنے شدید احتجاج کریں گے۔
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…