خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں لیپ ٹاپ تقسیم

خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں وزیرِاعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں میرٹ پر آنے والے طلبہ میں 750 سے زائد لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔تقریب میں سردار محمد اظہر خان لغاری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ دیگر معزز مہمانان میں رکن قومی اسمبلی پارلیمای سیکرٹری (وزارت انسداد غربت)، سابق رکن قومی اسمبلی و وزیرِ مملکت برائے صنعت و پیداوار سردار ارشد خان لغاری چودھری، سابق رکن صوبائی اسمبلی اور رکن ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی عمر جعفر،

سابق ایم پی اے چودھری محمود الحسن چیمہ،، رکن ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی میاں عامر شہباز، سابق صدرچیمبر آف کامرس رحیم یار خان شیخ عماد الدین، ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر عامر محمود بخاری، پرنسپل شیخ زید کالج رحیم یار خان پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم ، شہیر اقبال، سینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس رحیم یار خان، صدر پریس کلب، راؤ نعمان، قاری محمود احمد قاسمی، نمائندہ ایم پی اے سردار عبدالعزیز خان دریشک کے نمائندہ شامل تھے۔وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر عامر اعظم خان نے مہمانوں کا یونیورسٹی آمد پر پرتپاک خیر مقدم کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے وزیرِاعظم میاں شہباز شریف کے وژن کو سراہا اور کہا اس طرح کے اقدامات حکومت کی نوجوانوں کو تعلیم اور ٹیکنالوجی کے ذریعے بااختیار بنانے کے عزم کی واضح عکاسی کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا جدید ڈیجیٹل آلات جیسے لیپ ٹاپ طلبہ کی تعلیمی کارکردگی، تحقیقی صلاحیتوں اور جدت کی قابلیت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔مہمان خصوصی سردار محمد اظہر خان لغاری نے تقریب سے خطاب میں یونیورسٹی انتظامیہ کی بہترین انتظامات کو سراہا اور یونیورسٹی کی مجموعی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے وزیرِاعظم کی لیپ ٹاپ سکیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا یہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر باصلاحیت طلبہ کو مقابلہ کرنے کے قابل بنانے کی جانب اہم قدم، طلبہ کو جدید تعلیم، آئی ٹی اور ٹیکنالوجی سے لیس کر کے ہی دنیا سے مقابلہ کرنے کے قابل بنایا جا سکتا ہے،

انہوں نے کہا جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کی تعمیر و ترقی وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل ہے۔تقریب میں رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال، سپر فوکل پرسن ڈاکٹر جلات خان، ڈاکٹر اسلم

خان، ڈاکٹر فرحان چغتائی،ڈاکٹر انور فاروق و ڈائریکٹرز، شعبہ جات کے سربراہان، فیکلٹی ممبران اور بڑی تعداد میں طلبہ نے بھی شرکت کی۔ محمد اویس عمر، مسٹر زاہد، مسٹر بلال، عدنان نورشاہ، ڈاکٹر طارق شریف اور دیگر بھی اس موجود پر موجود تھے اور انہوں نے مہمانوں کو گرمجوشی سے خوش آمدید کہا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

7 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

9 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

10 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

11 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

11 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

11 گھنٹے ago