راولپنڈی(ایجو کیشن رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں 184 اسکولوں کے نتائج صفر رہے، جن میں 81 سرکاری اسکول بھی شامل ہیں۔ 2 ستمبر 2026 کو پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے ساتھ جاری ہونے والے نتائج کے بعد اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور اساتذہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
امتحانی نتائج کی اہم تفصیلات
صفر رزلٹ والے کل اسکول: 184 (81 سرکاری اور 103 غیر سرکاری)
ضلع وار صفر رزلٹ کی صورتحال< >صفر نتائج والے اسکولوں میں ضلع راولپنڈی پہلے، اٹک دوسرے اور چکوال تیسرے نمبر پر رہا۔ سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں کو ملا کر ضلع وار تفصیل درج ذیل ہے:
91 سکول
ضلع اٹک: 35 سکول
ضلع چکوال: 26 اسکول
ضلع جہلم 24 اسکول
ضلع مری: 10 اسکول
ضلع تلہ گنگ: 8 اسکول
حکام کا ردعمل اور کارروائیاگرچہ نویں جماعت کا امتحانی ڈیٹا بھیجنے والے کل سرکاری اسکولوں کی کل تعداد اور صفر رزلٹ دینے والے 81 سرکاری اسکولوں کی ضلع وار الگ نشاندہی سامنے نہیں آ سکی، تاہم محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ تمام ایسے سرکاری اسکولوں کے ہیڈ ماسٹروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…