Categories: تازہ ترین

بھارت، امتحانی بے ضابطگیوں اور پیپر لیک کے خلاف پونے میں ہزاروں ایم پی ایس سی امیدواروں کا سڑکوں پر شدید احتجاج

پونے (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے سرکاری ادارے ‘مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن کے ہزاروں امیدواروں نے امتحانی بے ضابطگیوں اور مبینہ پیپر لیک کے خلاف پونے شہر میں ایک بڑا احتجاجی مارچ نکالا۔ اونکاریشور مندر چوک سے ضلع کلکٹریٹ دفتر تک نکالے گئے اس مارچ کے دوران مظاہرین نے ایم پی ایس سی کے چیئرمین اور سیکرٹری کے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے رکن اسمبلی روہت پوار اور کانگریس کے رکن اسمبلی وشوجیت کدم نے مظاہرے میں شرکت کر کے امیدواروں کے مطالبات کی حمایت کی اور حکومت سے تمام مطالبے فوری پورے کرنے کا زور دیا اور کہا کہ یہ کسی کی سیاسی تحریک نہیں بلکہ طلبا اور امیدواروں کی اپنی تحریک ہے۔

استعفیٰ اور نئی تقرریاں: ایم پی ایس سی کے چیئرمین اور سیکرٹری کو ان کے عہدوں سے ہٹا کر فوری طور پر صاف شہرت رکھنے والے افسران کی تقرری کی جائے۔

آزادانہ تحقیقات اور فرانزک آڈٹ: کرائم برانچ کی جانب سے کمیشن کو دی گئی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کو عام کیا جائے، ملزمان اور منتخب امیدواروں کے کال ڈیٹیل ریکارڈ  کی جانچ کی جائے اور تمام مشتبہ امتحانی نتائج کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے۔

شفافیت کی ضمانت: 25 اکتوبر 2026 کو ہونے والے گروپ-سی (کلرک اور ٹائپسٹ) کے ابتدائی امتحان کو شفاف انداز میں منعقد کرنے کی مکمل ضمانت دی جائے اور اسٹینوگرافر کے عہدے کو دوبارہ بحال کیا جائے۔

حکومتی وضاحت اور چھان بین: ڈرگ انسپکٹر (گروپ بی) امتحان سے متعلق اعتراضات پر حکومت 8 دنوں میں وضاحت پیش کرے، جبکہ اسٹیٹ سروس مینز اور ایگریکلچر سروس امتحانات کے سوالات میں مبینہ کوتاہیوں کی بھی تحقیقات کی جائیں۔

مظاہرین نے واضح کیا کہ جب تک بھرتی کے عمل میں مکمل شفافیت اور ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی یقینی نہیں بنائی جاتی، ان کا احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

7 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

9 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

10 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

11 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

11 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

11 گھنٹے ago