ہاسٹل انتظامیہ کا طالبات کے ساتھ فراڈ، ایم ڈی کیٹ کے داخلے کے نام پر لاکھوں بٹور لیے

ملتان (ایجو کیشن رپورٹر) ملتان کے علاقے زکریا ٹاؤن میں واقع ‘الحمد گرلز ہاسٹل’ کی انتظامیہ کی جانب سے طالبات کے ساتھ فراڈ کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ ہاسٹل انتظامیہ نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ کی رجسٹریشن اور داخلے کا جھانسا دے کر طالبات سے لاکھوں روپے بٹور لیے، تاہم نہ تو رجسٹریشن کرائی گئی اور نہ ہی داخلہ بھیجا گیا۔

فریب کا شکار ہونے والی طالبات زینب علی، عظمیٰ بی بی، حفظہ جلیل، صبا تبسم اور مریم اعجاز نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ہاسٹل انتظامیہ (جام زاہد عباس طاہر اور میڈم گلشن) نے 9 طالبات سے داخلوں کے نام پر بھاری رقم وصول کی۔ طالبات کے مطابق ان سے تین ماہ کے رہائشی اخراجات کی مد میں فی کس 60 ہزار روپے اور دیگر مدات میں 17 ہزار روپے علیحدہ سے اینٹھے گئے۔

جعلی واؤچر اور تعلیمی سال کی تباہی:

جب طالبات نے داخلے کی تصدیق کا مطالبہ کیا تو ہاسٹل انتظامیہ نے انہیں لالی پاپ دیتے ہوئے بینک کا جعلی (فیک) واؤچر تھما دیا۔

مستقبل خطرے میں: انتظامیہ کی اس شدید دھوکہ دہی کے باعث 9 طالبات کا قیمتی تعلیمی سال مکمل طور پر ضائع ہونے کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔

متاثرہ طالبات نے وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف جسٹس آف پاکستان، گورنر پنجاب، کمشنر ملتان اور محکمہ تعلیم سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہاسٹل انتظامیہ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے ان سے ہڑپ کی گئی رقم واپس دلائی جائے اور طالبات کے تعلیمی مستقبل کو تباہ ہونے سے بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

6 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

8 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

9 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

10 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

10 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

10 گھنٹے ago