بی آر ٹی تعمیرات سے جامعہ اردو کے راستے مسدود، طلبہ و اساتذہ کو شدید مشکلات کا سامنا

کراچی (سپیشل رپورٹر) یونیورسٹی روڈ پر بس ریپڈ ٹرانزٹ  منصوبے کی طویل تعمیری سرگرمیوں کے باعث وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کے طلبہ و طالبات کو شدید مشكلات اور نقل و حرکت میں دشواری کا سامنا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انچارج گلشن کیمپس و رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید خان، مشیرِ امورِ طلبہ ڈاکٹر ساجد جہانگیر اور انچارج پروگرامز ذیشان احمد نے بی آر ٹی منصوبے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر طارق رفیع خان سے ملاقات کے دوران کیا۔ جامعہ انتظامیہ کے وفد نے آگاہ کیا کہ یونیورسٹی کے داخلی دروازوں کے اطراف اور احاطے کے اندر تعمیراتی ملبہ پڑا ہونے اور راستے بند ہونے کے باعث طلبہ، اساتذہ اور ملازمین کی آمدورفت سخت متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے ملبے کو فوری طور پر ہٹانے اور سطح کو مناسب طریقے سے لیول کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر بی آر ٹی طارق رفیع خان نے جامعہ کے خدشات کو سنتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ یونیورسٹی کے اطراف اور احاطے میں موجود تعمیراتی ملبہ ہٹانے اور ضروری مقامات کو لیول کرنے کا کام فوری طور پر شروع کیا جائے گا۔ اس سلسلئے میں انجینئر عبدالرشید شیخ نے وفاقی اردو یونیورسٹی کا دورہ کر کے صورتحال کا خود جائزہ لیا، جبکہ بی آر ٹی حکام نے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے نشاندہی کیے گئے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام سے رابطے اور کام میں تیز رفتاری کی مکمل یقین دہانی کرائی۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

7 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

9 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

10 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

11 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

11 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

11 گھنٹے ago