علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں جدید تھیٹر ہال کا قیام

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے اکیڈمک کمپلیکس میں علم و ادب، ثقافتی اور تخلیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ تھیٹر ہال کا افتتاح کردیا۔ جدید تھیٹر ہال طلبہ کو نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ اظہارِ خیال، تخلیقی صلاحیتوں، فنونِ لطیفہ اور ثقافتی سرگرمیوں کے لیے مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود، اساتذہ اور پرنسپل افسران نے شرکت کی ۔ تھیٹر ہال میں پہلی تقریب کے طور پر پنجاب یونیورسٹی کی پروفیسر ایمریٹس اور ممتاز ماہرِ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر منور سلطانہ مرزا کی کتاب ’’ٹیچر ایجوکیشن اِن پاکستان‘‘ کی رونمائی ہوئی جس کی صدارت چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے کی۔ ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے کہا کہ پاکستان میں معیاری تعلیم کے لیے باصلاحیت، تربیت یافتہ اور باکردار استاد ناگزیر ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ استاد صرف کتابی علم کا امین نہیں بلکہ اپنے طلبہ، والدین اور معاشرے کے لیے عملی نمونہ اور رول ماڈل ہونا چاہیے۔ بدلتے ہوئے تعلیمی تقاضوں کے پیشِ نظر اساتذہ کی علمی، تدریسی اور پیشہ ورانہ تربیت پر مسلسل توجہ دینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ٹیچر ایجوکیشن اِن پاکستان‘‘ اس حوالے سے نہایت اہم کتاب ہے جو اساتذہ کی تعلیم و تربیت، ان کے کردار اور پیشہ ورانہ ترقی کے اہم پہلوؤں کو سمجھنے میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے اساتذہ اور تعلیم سے وابستہ افراد کو کتاب کے مطالعے سے استفادہ کرنے کی تلقین کی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے پروفیسر ڈاکٹر منور سلطانہ مرزا کی علمی و تدریسی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ تعلیم و تدریس کے میدان میں ایک معتبر علمی حوالہ اور صاحبِ بصیرت شخصیت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’ٹیچر ایجوکیشن اِن پاکستان‘‘ ان کی علمی بصیرت، تجربے اور فکری کاوش کا مظہر اور تعلیم سے وابستہ افراد کے لیے ایک قابلِ قدر علمی سرمایہ ہے۔

تقریب سے وزارتِ تعلیم کے ایڈیشنل سیکرٹری حسن ثقلین، پارلیمانی سیکرٹری رابعہ نسیم، پروفیسر ایمریٹس و سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود الحسن بٹ اور ڈاکٹر افشاں ہما نے بھی خطاب کیا اور کتاب کو پاکستان میں اساتذہ کی تعلیم و تربیت کے موضوع پر ایک اہم علمی کاوش قرار دیتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر منور سلطانہ مرزا کی علمی و تحقیقی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

8 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

9 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

11 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

11 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

11 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

12 گھنٹے ago