یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں ربیع الاول کی مناسبت سے قومی خطاطی نمائش "درِ عشقِ محمد ﷺ” کا انعقاد

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے ٹاؤن شپ کیمپس میں ماہِ مبارک ربیع الاول کی آمد کی مناسبت سے "درِ عشقِ محمد ﷺ” کے عنوان کے تحت ایک شاندار قومی خطاطی نمائش کا اہتمام کیا گیا، جس میں ملک بھر کے ماہرین کے خوبصورت اور منفرد فن پارے نمائش کے لیے پیش کیے گئے۔
اس روح پرور تقریب کا اہتمام شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن نے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز کے تعاون سے کیا۔ نمائش میں روایتی اور جدید دونوں اسالیبِ خطاطی کا بہترین امتزاج دیکھنے کو ملا، جہاں قرآنی آیات، اسوۂ حسنہ اور مقدس کلمات کو نہایت مہارت اور خوبصورتی کے ساتھ کینوس پر اتارا گیا۔


نمائش میں اساتذہ، طلبہ، فنونِ لطیفہ سے وابستہ شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فن پاروں کو بے حد سراہا۔ شرکاء نے ماہر خطاطوں کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی نمائشیں ماہِ ربیع الاول کی مناسبت سے ہمارے روحانی، ثقافتی اور تہذیبی ورثے کو نئی جلا بخشتی ہیں۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

8 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

9 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

11 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

11 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

11 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

12 گھنٹے ago