لاہور (ایجو کیشن رپورٹر)پنجاب کے 15 اضلاع میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ 20 ستمبر بروز اتوار کو منعقد کیا جائے گا۔ امتحانات میں شفافیت برقرار رکھنے اور کسی بھی قسم کی بدعنوانیاں و بوٹی مافیا کی روک تھام کے لیے حکومت نے امتحانی سنٹرز میں نصب کیمروں کو مرکزی مانیٹرنگ یونٹ سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ مراسلے کے مطابق صوبے کے 15 اضلاع بشمول لاہور، گجرات، ملتان اور ساہیوال میں قائم تمام امتحانی مراکز کی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے سیکیورٹی کیمروں اور لائیو فیڈ کے ذریعے کڑی نگرانی کی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ مرکزی مانیٹرنگ یونٹ کے ذریعے ہر سنٹر کے حالات پر براہِ راست نظر رکھی جائے گی تاکہ پرچہ جات کی سیکورٹی، شفافیت اور پرامن ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔ طالب علموں اور ان کے والدین کی سہولت کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک کے بھی خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…