وانا میں مسلح افراد کی گرلز سکولوں کو بند کرنے کی دھمکیاں، ہزاروں طالبات کی تعلیم خطرے میں پڑ گئی

وانا (نامہ نگار) جنوبی وزیرستان لوئر کے متعدد علاقوں میں مسلح افراد کی جانب سے گرلز سکولوں کو بند کرنے کی دھمکیوں کے بعد ہزاروں طالبات کی تعلیم شدید خطرے میں پڑ گئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ضلع میں 184 سرکاری اور 18 سے زائد نجی گرلز سکول قائم ہیں، تاہم سیکورٹی خدشات اور انتظامی مسائل کے باعث ان میں سے متعدد ادارے متاثر ہو چکے ہیں، جس سے 10 ہزار سے زائد

طالبات کی تعلیم رکنے کا خدشہ ہے۔

تعلیمی بورڈ لاہور پوزیشن سے محروم کی گئی طالبہ پیپر ری چیکنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب، 

ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر مسرت زمان نے تصدیق کی ہے کہ ضلع کے بعض علاقوں میں مسلح افراد نے گرلز تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی وارننگ دی ہے، جن میں پرائمری، مڈل اور ہائی سکول شامل ہیں۔ متاثرہ سکولوں کی بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں جبکہ سیکورٹی صورتحال کے جائزے کے لیے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس سیکورٹی کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے

۔
ڈی ایس پی نادر وزیر کے مطابق تحصیل برمل، وانا اور توئی خلہ کے بعض علاقوں میں عسکریت پسندوں کی جانب سے دھمکیاں دی گئی ہیں، تاہم تا حال کسی بھی گروپ کی جانب سے باضابطہ تحریری یا ویڈیو بیان سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی کسی سکول انتظامیہ نے رسمی رپورٹ درج کرائی ہے۔ علاوہ ازیں، وانا کے بعض علاقوں میں گرلز اور بوائز سکولوں کو رات کی تاریکی میں بارودی مواد سے نقصان پہنچایا گیا، جن میں گورنمنٹ ہائی سکول ورسک اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جنان کوٹ شامل ہیں۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

8 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

9 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

11 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

11 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

11 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

12 گھنٹے ago