Categories: سکولز

دانش سکول ٹبہ سلطان پور کی گورننگ باڈی کا اجلاس، جدید تدریس اور سہولیات کی فراہمی پر زور

میلسی (نامہ نگار) دانش سکول (بوائز اینڈ گرلز) ٹبہ سلطان پور کی 20ویں گورننگ باڈی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورایہ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سکول کے تعلیمی و انتظامی امور، سالانہ نتائج، ہاسٹل، نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں اور طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کی اہم تفصیلات

تعلیمی معیار اور تدریس ڈپٹی کمشنر نے سکول میں جدید تعلیمی سہولیات کو مزید بہتر بنانے اور ہاسٹل سمیت ہم نصابی سرگرمیوں کو مثالی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ جدید تعلیمی تصورات اور طریقہ تدریس کے مطابق طلبہ کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی پر خصوصی توجہ دیں۔

کلاس رومز اور لیبارٹریز کا معائنہ ڈپٹی کمشنر نے دانش سکول کے مختلف کلاس رومز، لینگوئج لیب، کمپیوٹر، بائیولوجی، کیمسٹری اور فزکس لیبارٹریز کا دورہ کیا۔ انہوں نے طلبہ و طالبات سے سوالات کر کے ان کی تعلیمی استعداد اور تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیا۔

شجرکاری اور تاثرات بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے سکول کے سبزہ زار میں پودا لگایا، ملکی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعا کی اور وزیٹر بک میں اپنے تاثرات درج کیے۔
پنجاب 5ویں اور 8ویں کے امتحانات پیکٹا کے تحت ہوں گے، فروری 2027 کی تاریخ طے

شرکائے اجلاس اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر میلسی سعد بن خالد، ڈی ڈی ڈیولپمنٹ محمد افضال، گورننگ باڈی کے ممبران ممتاز خان منیس، جہانزیب خان ایڈووکیٹ، ڈاکٹر رضوان شریف، ڈاکٹر ممتاز، والدین کے نمائندگان منظور احمد اور پروین اختر، پرنسپل محمد طیب اور ذرقاء سہیل، ایڈمن آفیسر میجر (ر) ندیم انجم سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

8 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

9 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

11 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

11 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

11 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

12 گھنٹے ago