GHULAM MUSTAFA PIRZADA
کراچی (خبر نگار) محکمۂ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ نے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کے افسر غلام مصطفیٰ پیرزادہ کی ابتدائی تقرری سے لے کر اب تک کی تمام ترقیوں، تعیناتیوں اور مکمل سروس ریکارڈ کی چھان بین کے لیے 3 رکنی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
ایمرسن یونیورسٹی کے وی سی پر ہراساں کرنے کے الزامات، صوبائی محتسب نے سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی
صوبائی وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اور کنٹرولنگ اتھارٹی کی منظوری سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائس چانسلر کی سربراہی (کنوینر) میں کام کرے گی۔ دیگر ارکان میں محکمۂ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے ایڈیشنل سیکریٹری (اسٹیوٹا) اور اروڑ یونیورسٹی سکھر کے رجسٹرار شامل ہیں۔
کمیٹی غلام مصطفیٰ پیرزادہ کی ملازمت کے آغاز سے لے کر موجودہ عہدے تک کی ترقیوں، تعیناتیوں کے قانونی جواز اور اہلیت کے طریقۂ کار کی جانچ کرے گی۔ نوٹیفکیشن کے تحت کمیٹی کو 30 روز کے اندر اپنی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ اور سفارشات صوبائی وزیر کو پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں سکھر تعلیمی بورڈ کے چیئرمین اور سیکریٹری سمیت تمام متعلقہ حکام کو انکوائری کمیٹی کے ساتھ مکمل تعاون اور بلا تاخیر ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…