پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک نے بورڈ امتحانات کے شیڈول پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک خیبرپختونخوا نے صوبائی وزیر تعلیم کو ایک خط ارسال کرتے ہوئے تعلیمی سال اور بورڈ امتحانات کے مجوزہ شیڈول پر فوری نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

تعلیم میری ترجیح ہے، اسلامیہ یونیورسٹی کے لیے 1 کروڑ روپے سیڈ منی کا اعلان کرتا ہوں: گورنر بلوچستان

نیٹ ورک کے صوبائی صدر محمد سلیم خان نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ امتحانات کے اوقات کار میں تبدیلی سے طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں اور تدریسی عمل شدید متاثر ہوگا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ نتائج میں تاخیر کے باعث خیبرپختونخوا کے طلبہ ملکی و غیر ملکی جامعات اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بروقت داخلے حاصل کرنے سے محروم ہو سکتے ہیں،

کیونکہ زیادہ تر جامعات میں داخلوں کی آخری تاریخیں پہلے سے طے شدہ ہوتی ہیں۔
انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ تعلیمی کیلنڈر اور امتحانی شیڈول کو حتمی شکل دیتے وقت طلبہ کے مستقبل، یونیورسٹی داخلوں اور والدین کی مشکلات کو پیشِ نظر رکھا جائے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے فیصلہ کیا جائے

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

8 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

9 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

10 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

11 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

11 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

11 گھنٹے ago