Categories: Uncategorized

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں بسنت حوالے سے اجلاس

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں بسنت کے تہوار کو محفوظ اور ذمہ دارانہ انداز میں منانے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں یونیورسٹی کے تمام ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹ نے شرکت کی۔اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی نے کی۔اجلاس میں بسنت کے دوران پیش آنے والے ممکنہ حادثات،کیمیکل ڈور کے مضر اثرات اور طلبہ و طالبات کی جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ بسنت کی خوشیوں کو برقرار رکھتے ہوئے حفاظتی اقدامات کو اولین ترجیح دی جائے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یونیورسٹی میں آگاہی مہم چلائی جائے گی،جس کے تحت طلبہ کو محفوظ طریقے سے تہوار منانے کی ہدایات فراہم کی جائیں گی۔

سکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنانے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی پلان بھی مرتب کیا جائے گا۔اس ضمن میں سیکورٹی کمیٹی کی نگرانی میں کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا جو کسی ہنگامی صورت حال میں بلا تاخیر اقدامات کرے گا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بسنت ہماری ثقافت کا خوبصورت اور روایتی تہوار ہے،تاہم غیر محفوظ سرگرمیوں اور کیمیکل ڈور کے استعمال سے ہر سال قیمتی جانوں کا نقصان ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور تعلیمی ادارہ یونیورسٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ نہ صرف اپنے طلبہ بلکہ معاشرے میں بھی شعور اور احتیاط کا پیغام عام کرے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مشترکہ کاوشوں سے بسنت کو محفوظ،پرامن اور خوشیوں بھرا تہوار بنایا جائے گا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

9 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

10 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

12 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

12 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

12 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

13 گھنٹے ago