Categories: بریکنگ نیوز

ایم ڈی کیٹ 2026، پنجاب بھر کے 31 امتحانی مراکز میں پرامن انعقاد، 49 ہزار سے زائد امیدواروں کی شرکت

لاہور(سپیشل رپورٹر)پنجاب بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ  2026ء کا امتحان تمام 15 شہروں کے 31 امتحانی مراکز میں بغیر کسی ناخوشگوار واقعہ کے، مکمل شفایت اور پرامن ماحول میں اختتام پذیر ہو گیا۔ صوبے بھر کے تمام سینٹرز پر پرچہ اپنے مقررہ وقت پر مکمل ہوا، جس میں مجموعی طور پر 49 ہزار 201 امیدواروں نے شرکت کی۔

کراچی، سرجانی ٹاؤن میں مدرسے جانے والی طالبہ سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور میں امتحانی صورتحال اور اعداد و شمار
لاہور میں ایم ڈی کیٹ کے لیے 6 امتحانی مراکز قائم کیے گئے تھے، جہاں 12 ہزار 30 امیدواروں نے امتحان دیا (جن میں 9 ہزار 150 طالبات اور 2 ہزار 880 طلبہ شامل تھے)

پنجاب یونیورسٹی ایگزامینیشن ہال (وحدت روڈ): 4,400 طالبات

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی: 1,600 طالبات

یونیورسٹی آف ایجوکیشن (ٹاؤن شپ): 1,624 طالبات

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (لارنس روڈ ہالز): 2,000 طلبہ

ڈویژنل پبلک سکول (ٹاؤن شپ) 881 طلبہ

کامسیٹس یونیورسٹی (ڈیفنس روڈ کیمپس) 1,525 طلبہ و طالبات

کڑی نگرانی اور سخت سکیورٹی
ڈی سی لاہور اور صوبائی انتظامیہ کی ہدایت پر تمام امتحانی مراکز کے باہر اور اندر پولیس، ضلعی انتظامیہ، ٹریفک پولیس اور ریسکیو اداروں نے بہترین سکیورٹی و انتظامی اقدامات کیے۔

سکیورٹی و ڈسپلن امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ رہی جبکہ واک تھرو گیٹس، سکینرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔

جدید ٹیکنالوجی کا استعمال امیدواروں کے داخلے اور اخراج سمیت امتحانی ہالز کی اندرونی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں اور ‘پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی’ کے کیمروں کے ذریعے 24 گھنٹے کی گئی۔ علاوہ ازیں، تمام امیدواروں کی نادرا کے ذریعے بائیومیٹرک تصدیق کو لازمی بنایا گیا۔

عملہ پنجاب بھر میں پرچے کی شفافیت اور نگرانی کے لیے تقریباً 3,700 نگران اور سپروائزری اہلکار تعینات کیے گئے۔

جی سی یونیورسٹی کے طالب علم فیضان احمد کا تاریخی کارنامہ، لاہور سے سکردو تک 1,100 کلومیٹر طویل دوڑ مکمل

امتحانی ماحول اور سہولیات
امتحان کے دوران تمام طے شدہ ایس او پیز (SOPs) پر 100 فیصد عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا۔ مراکز کے اندر امیدواروں کے لیے پینے کے صاف پانی اور واش رومز سمیت پرسکون ماحول کی فراہمی یقینی بنائی گئی، جبکہ باہر آنے والے والدین کے لیے باقاعدہ بیٹھنے اور ویٹنگ ایریاز کی سہولت دی گئی۔ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے بھی بالخصوص انتظامات کیے گئے تھے۔

امتحان کے آغاز سے قبل نئے وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS) نے بھی لاہور کے مختلف امتحانی مراکزا کا دورہ کر کے انتظامات اور سکیورٹی کا جائزہ لیا تھا۔ ٹیسٹ مکمل ہونے پر تمام امتحانی مواد کو سخت سکیورٹی کی حصار میں جمع کر لیا گیا ہے اور انتظامیہ نے پرامن انعقاد پر کامل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

7 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

9 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

10 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

11 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

11 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

11 گھنٹے ago