Categories: تازہ ترین

وزیر تعلیم نے سکول میں انگلش پڑھائی، طالبات کے ساتھ کرکٹ اور بیڈمنٹن کھیلی

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات ہفتہ وار کلاس لینے گورنمنٹ ہائی سکول لدھر پہنچ گئے جہاں انہوں نے پانچویں کلاس کو انگلش کا مضمون پڑھایا اور سکول کی تمام 1100 بچیوں میں ذاتی جیب سے چپس اور جوس تقسیم کرتے ہوئے انہیں کھانے کے بعد صفائی کا خیال رکھنے اور خالی ریپر ڈسٹ بن میں ڈالنے کی ہدایت کی۔

رانا سکندر حیات نے کلاس لینے سے قبل ٹیچر گاؤن بھی پہنا اور اگلے ہفتے پانچویں کلاس کو کمپیوٹر بطور اضافی مضمون بھی پڑھانے کا عندیہ دیا۔ وزیر تعلیم نے گزشتہ ہفتے بعض سہولیات کی فراہمی کی ہدایات پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا اور سکول کو دی جانے والی سپورٹس کٹس کی رونمائی کی۔ اس موقع پر

راولپنڈی کے 48 سرکاری سکول پولیس اہلکاروں کی رہائش کے لیے خالی کروا لیے گئے

انہوں نے بچیوں کے ساتھ ملکر بیڈمنٹن اور کرکٹ بھی کھیلی اور سکول میں سپورٹس پیریڈ شروع کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر تعلیم نے میٹرک کی بچیوں کی فرمائش پر ان کی کلاس میں بھی لیکچر دیا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لدھر سکول کیلئے سٹیم لیب اور ایڈیشنل کلاس روم کی منظوری دے دی ہے، جس پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔ رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ بعض عناصر میرے گذشتہ ہفتے کے لیکچر کے ایک مخصوص حصے کا ویڈیو کلپ نکال کر وائرل کرکے اپنے دل کی بھڑاس نکال رہے ہیں۔

 

میں ان کا دکھ سمجھ سکتا ہوں لیکن ان عناصر کیلئے اپنا راستہ نہیں بدل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو صاف معاشرے اور بہتر تربیت کی بات گوارہ نہیں۔ تعلیم کا دھارا درست سمت لے جانے کے اقدامات انہیں ہضم نہیں ہو رہے۔ یہ مجھے سیاست میں مات نہ دے سکے تو تعلیمی امور کے خلاف محاذ کھول لیا، لیکن میں ایسا نہیں چلنے دوں گا، وزیر تعلیم نے کہا کہ جنہوں نے معاشرے کو گندی سیاست میں دھکیل رکھا ہے،

 

انہیں سکولوں میں گندگی کے خلاف تعلیم کیسے ہضم ہو سکتی یے۔ رانا سکندر حیات نے میرے لیکچر کے نتیجے میں سکول کی بچیوں نے خالی ریپر ڈسٹ بن میں ڈال کر صفائی اور اخلاقیات کا عملی مظاہرہ کیا۔ یہ مخالفوں کو بہترین جواب ہے۔ وزیر تعلیم نے ناقدین سے تعلیم کو سیاست میں نہ گھسیٹنے اور مقابلہ سیاسی میدان میں کرنے کی بھی اپیل کی۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

8 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

9 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

11 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

11 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

11 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

12 گھنٹے ago