پشاور بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج 2026، عائشہ بی بی نے 1134 نمبرز لے کر بورڈ ٹاپ کر لیا

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر)
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) پشاور نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون (سال اول) اور پارٹ ٹو (سال دوم) کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ نتائج میں جہاں طالبات نے میڈیکل کی سب سے اہم پوزیشنز اپنے نام کیں، وہی پارٹ ون میں طلبہ کی کامیابی کی شرح تاریخی سطح پر پہنچ گئی۔

وزیر تعلیم کی سکول میں ہفتہ وار کلاس، انگلش پڑھائی، طالبات کے ساتھ کرکٹ اور بیڈمنٹن کھیلی

پری میڈیکل گروپ: طالبات کا ڈنکا
پری میڈیکل گروپ کی ٹاپ پوزیشنز پر مکمل طور پر طالبات کا راج رہا

پہلی پوزیشن عائشہ بی بی نے مجموعی طور پر 1134 نمبرز کے ساتھ بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

دوسری پوزیشن صوبیہ عشال نے1132 نمبرز حاصل کر کے دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔

تیسری پوزیشن عائشہ رحمان اور دعا امجد دونوں نے بالترتیب 1128 نمبرز حاصل کر کے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

امتحانی نتائج کے حیران کن اعداد و شمار

سال دوم (پارٹ ٹو) کا نتیجہ پارٹ ٹو کے امتحانات میں کامیابی کا تناسب 52.60 فیصد رہا۔

کل امیدوار 66 ہزار 735 طلبہ و طالبات نے امتحانات میں شرکت کی۔

کامیاب 35 ہزار 103 امیدواروں نے امتحان پاس کیا۔

ناکام 30 ہزار 878 طلبہ و طالبات ناکام رہے۔

راولپنڈی کے 48 سرکاری سکول پولیس اہلکاروں کی رہائش کے لیے خالی کروا لیے گئے

سال اول (پارٹ ون) کی شاندار پیشرفت سال اول کے نتائج میں مجموعی کامیابی کی شرح 99.60 فیصد کی سطح پر رہی۔

کل امیدوار 63 ہزار 605 طلبہ امتحانات میں شریک ہوئے۔

کامیاب و پروموٹڈ 31 ہزار 169 طلبہ و طالبات مکمل طور پر پاس قرار پائے جبکہ 31 ہزار 854 طلبہ کو اگلے مرحلے (اگلی کلاس) میں پروموٹ کر دیا گیا۔

پشاور بورڈ انتظامیہ کی جانب سے نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والی طالبات اور ان کے والدین کو خصوصی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

8 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

9 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

11 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

11 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

11 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

12 گھنٹے ago