کوہاٹ بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج 2026، ہدیہ طارق نے 1142 نمبرز کے ساتھ ٹاپ کر لیا

کوہاٹ (ایجو کیشن رپورٹر)
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوہاٹ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ نتائج میں آکسفورڈ سائنس اسکول اینڈ کالج کرک کی طالبہ ہدیہ طارق نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بورڈ بھر میں پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی، جبکہ کیڈٹ کالج کوہاٹ کے طلبہ نے بھی نمایاں پوزیشنز حاصل کیں۔

مجموعی ٹاپ پوزیشنز
بورڈ کے جاری کردہ نتائج کے مطابق مجموعی طور پر ٹاپ کرنے والے طلبہ و طالبات کی تفصیل درج ذیل ہے

راولپنڈی کے 48 سرکاری سکول پولیس اہلکاروں کی رہائش کے لیے خالی کروا لیے گئے

پہلی پوزیشن آکسفورڈ سائنس اسکول اینڈ کالج کرک کی طالبہ -ہدیہ طارق نے 1142 نمبرز حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔دوسری پوزیشن کیڈٹ کالج کوہاٹ کے طالب علم محمد ولید یوسف نے 1136 نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔

تیسری پوزیشن کیڈٹ کالج کوہاٹ کے طالب علم محمد ثعبان نے
1132 نمبرز
حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

گروپ وائز پوزیشنز

پری انجینئرنگ گروپ
پری انجینئرنگ میں کیڈٹ کالج کوہاٹ کے دو طلبہ
محمد ہابیل اور عمر زاہد خان نے بالترتیب 1122، 1122 نمبرزحاصل کر کے مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
جنرل سائنس گروپ
جنرل سائنس گروپ میں کیڈٹ کالج کوہاٹ کے
محمد ولید یوسف
نے نمبرز حاصل کر کے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا۔

اٹلی کا سکولوں میں حجاب اور برقع پر پابندی کا فیصلہ

امتحانی نتائج کی شرح اور اہم اعداد و شمار
کوہاٹ بورڈ کے مطابق امتحانی نتائج کے اعداد و شمار درج ذیل ہیں

کل امیدوار امتحانات میں مجموعی طور پر 54 ہزار 224 طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

کامیاب امیدوار صرف 15 ہزار 862 امیدوار ہی کامیابی حاصل کر سکے۔

مجموعی شرحِ کامیابی کوہاٹ بورڈ کے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں کامیابی کا مجموعی تناسب 29.25 فیصد رہا۔

>نتائج کے اعلان کے موقع پر بورڈ انتظامیہ کی جانب سے نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے ہونہار طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کی گئی۔ بورڈ کے مطابق تمام طلبہ اپنے نتائج کوہاٹ بورڈ کے طریقہ کار (ایس ایم ایس یا آفیشل ویب سائٹ) کے ذریعے چیک کر سکتے ہیں۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

8 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

9 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

11 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

11 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

11 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

12 گھنٹے ago