بلوچستان بورڈ کا اجلاس ,تعلیمی دستاویزات اور نمبروں میں مبینہ ردوبدل کی انکوائریوں کا جائزہ

کوئٹہ (ایجو کیشن رپورٹر)
بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی ایگزیکٹو باڈی کا 110واں اہم اجلاس چیئرمین بورڈ محمد اسحاق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں بورڈ کے سیکرٹری سمیت ایگزیکٹو باڈی کے تمام اراکین نے شرکت کی، جس میں تعلیمی امور اور سابقہ 109ویں اجلاس کی کارروائی کی باقاعدہ توثیق کی گئی۔

نمبروں میں ردوبدل اور انکوائری رپورٹ کا تفصیلی جائزہ

اجلاس کے دوران تعلیمی شفافیت اور امتحانی نظام میں مبینہ بے قاعدگیوں سے متعلق اہم کیسز پر غور کیا گیا

ایچ ایس ایس سی 2024 کیس: انٹرمیڈیٹ (HSSC) 2024 کے امتحانات کے 34 امیدواروں کے نمبروں میں مبینہ طور پر کیے جانے والے اضافے سے متعلق انکوائری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

کوہاٹ بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج 2026، ہدیہ طارق نے 1142 نمبرز کے ساتھ ٹاپ کر لیا

2021 تا 2025 کے داخلہ کیسز: تعلیمی دستاویزات میں مبینہ ردوبدل اور 2021 سے 2025 کے دوران مختلف پیشہ ورانہ جامعات (Universities) و کالجز میں داخلہ حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے نمبروں سے متعلق جاری انکوائری اور آڈٹ کے معاملے پر بھی اہم پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے اراکین اور ریٹائرڈ پروفیسر کو خراج تحسین

اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری کالجز ارشاد احمد، سینڈمین بوائز ہائر سیکنڈری اسکول کے پرنسپل مومن خان، جوائنٹ ڈائریکٹر اسکولز ریاض احمد بھنگر، اور ڈپٹی سیکرٹری بجٹ محمد اسماعیل مینگل سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے اختتام پر تعلیمی شعبے میں طویل اور شاندار خدمات کے اعتراف میں ریٹائر ہونے والے پروفیسر عبدالرشید کو یادگاری تحفہ پیش کیا گیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا گیا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

8 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

9 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

11 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

11 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

11 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

12 گھنٹے ago