Categories: بریکنگ نیوز

صوبے بھر میں انٹرمیڈیٹ کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان , حتمی نتائج اور تقسیمِ انعامات کی تقاریب آج ہوں گی

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)
صوبہ پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ (ایف اے، ایف ایس سی، آئی سی ایس، اور کامرس) سالانہ امتحانات 2026 کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا باقاعدہ اور متفقہ طور پر اعلان کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ آج صرف سائنس اور آرٹس گروپس میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے ہونہار طلبہ و طالبات کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ صوبے بھر کے تمام امیدواروں کے باقاعدہ اور حتمی نتائج آج 10:00 بجے جاری کیے جائیں گے۔

انعامات کی تقسیم اور اہم تفصیلات
مبارکباد اور انعامی تقاریب آج صبح 10:00 بجے نتائج کے باقاعدہ برائے راست جاری ہوتے ہی صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز اپنے اپنے دفاتر میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کریں گے، جہاں ٹاپ پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں شیلڈز، اسناد اور نقد انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔طالبات اور سرکاری کالجز کا راج: جاری کردہ فہرستوں کے مطابق امسال بھی طالبات نے مختلف گروپس میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ نجی اداروں کے ساتھ ساتھ سرکاری کالجوں کے طلبہ نے بھی نمایاں پوزیشنز اپنے نام کی ہیں۔
نتائج چیک کرنے کا طریقہ کار

تمام 9 تعلیمی بورڈز (لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ساہیوال، سرگودھا، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان) کے عمومی نتائجکل صبح 10 بجے آن لائن پورٹلز اور ایس ایم ایس سروس پر دستیاب ہوں گے۔ طلبہ و طالبات اپنے متعلقہ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر اپنا رول نمبر درج کر کے اپنے مارکس چیک اور رزلٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

7 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

9 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

10 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

11 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

11 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

11 گھنٹے ago