Categories: سکولز

حکومت کا سکول آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ واپس لینے سے انکار، 500 اداروں کی منتقلی پر ڈٹ گئی

پشاور (سپيشل رپورٹر)خیبر پختونخوا میں 500 سرکاری سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے اہم منصوبے پر عملدرآمد کے دوران بعض سکولوں کو اس عمل سے نکالنے اور سابقہ حالت میں برقرار رکھنے کی درخواستیں سامنے آئی ہیں۔ تاہم صوبائی حکومت نے موقف میں کسی قسم کی نرمی لانے سے صاف انکار کرتے ہوئے تمام متبادل مطالبات اور درخواستوں کو یکسر مسترد کر دیا ہے

اوکاڑہ یونیورسٹی خاتون پروفیسر ہراسانی کیس، وائس چانسلر اور پی ار او عدالت پیش

ایجوکیشن افسران کو تمام درخواستیں منسوخ کرنے کا حکم
محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے ڈائریکٹر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اور صوبے بھر کے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو تحریری مراسلہ جاری کیا ہے۔ ہدایات کے مطابق آؤٹ سورسنگ کے لیے پہلے سے منتخب کردہ کسی بھی سکول کی منسوخی، متبادل یا فہرست سے اخراج کی کوئی بھی درخواست نہ تو قبول کی جائے گی اور نہ ہی اسے اعلیٰ حکام کو آگے ارسال کیا جائے گامعیارِ تعلیم اور رسائی بہتر بنانے کی حکمتِ عملی

اعلامیے کے مطابق، صوبے کے تمام اضلاع میں 500 سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کا بنیادی مقصد بچوں کے لیے تعلیم تک رسائی کو آسان بنانا اور تدریسی و تعلیمی معیار کو بلند کرنا ہے۔ حکومتِ خیبر پختونخوا نے واضح کر دیا ہے کہ تعلیمی اصلاحات کی راہ میں آنے والے تمام دباؤ اور تحفظات کے باوجود اس منصوبے کو سو فیصد نافذ کیا جائے گا

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

7 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

8 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

10 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

10 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

10 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

11 گھنٹے ago