Categories: تازہ ترین

راولپنڈی، نجی سکول میں 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، حقائق چھپانے کی کوشش, ویڈیو ڈیلیٹ کر دی

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)راولپنڈی کے علاقے تھانہ دھمیال کی حدود میں واقع ایک نجی اسکول میں 8 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسکول کے پرنسپل اور چوکیدار کو حراست میں لے لیا ہے۔

والدین کے الزامات اور موقف متاثرہ بچی کے والد کے مطابق ان کی بیٹی نے 21 ستمبر کو اسکول کے چوکیدار کی جانب سے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کی شکایت کی۔

وی سی اوکاڑہ یونیورسٹی اور پی آر او کے خلاف 1 ارب ہرجانے کے کیس کی سماعت دونوں کو مچلکے جمع کرانے کی ہدایت

جب انہوں نے اسکول انتظامیہ سے رابطہ کیا تو انتظامیہ نے انہیں بلا کر سی سی ٹی وی  فوٹیج دکھائی، تاہم مبینہ طور پر کچھ ویڈیوز ڈیلیٹ کی جا چکی تھیں۔ والد نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اسکول انتظامیہ اس سنگین واقعے کو چھپانے اور حقائق پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔

پولیس کا بیانپولیس حکام کا کہنا ہے کہ والدین کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے اسکول کے پرنسپل اور چوکیدار دونوں کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔ والدین کی درخواست کی روشنی میں متاثرہ بچی کا طبی معائنہ کرایا جا رہا ہے، جس کی رپورٹ آنے کے بعد اور تفتیش کی روشنی میں مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

8 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

9 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

11 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

11 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

11 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

12 گھنٹے ago