Categories: سکولز

سرکاری سکولوں میں خالی اسامیوں پر تعیناتیوں کا فیصلہ

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے صوبے کے تمام مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں سربراہان اور اساتذہ کی خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لیے ضلعی افسرانِ تعلیم کو تجاویز مرتب کر کے جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی جانب سے تمام ضلعی افسرانِ تعلیم (مرد و خواتین) اور متعلقہ انتظامی حکام کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پی ایم آئی ایس کے ذریعے اساتذہ کی خالی اسامیوں سے متعلق تازہ رپورٹس فراہم کر دی گئی ہیں، جس کی بنیاد پر متعلقہ سکول سربراہان کا اجلاس بلا کر خالی اسامیوں پر تعیناتی کے لیے ٹھوس تجاویز تیار کی جائیں
مراسلے کے مطابق

افغان میڈیکل طلباء کو کلاسز لینے سے روکنے کا حکم معطل، یونیورسٹی کو تعلیم میں رکاوٹ بننے سے روک دیا

جہاں موزوں خالی اسامی دستیاب ہو، وہاں کسی بھی استاد کو ایس ڈی نہیں رکھا جائے گا

ہیڈ ٹیچر یا ہیڈ ماسٹر کی اسامی خالی ہونے کی صورت میں ایس ایس ٹی جنرل یا اس سے زیادہ گریڈ کے کسی استاد کو عارضی طور پر سربراہ مقرر کرنے کی تجویز دی جا سکے گی

مڈل اسکولوں میں ایس ایس ٹی یا ہیڈ ماسٹر دستیاب نہ ہونے کی صورت میں ایس سی ٹی یا ایس ڈی ایم کو سربراہ مقرر کرنے کی تجویز پیش کی جا سکے گی

ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں سائنس اساتذہ کی کمی کی صورت میں سائنس کے مضامین میں اعلیٰ تعلیمی قابلیت رکھنے والے پی ایس ٹی اساتذہ کو عارضی طور پر تعینات کرنے کی تجویز بھی دی جا سکے گی

اسی طرح ہائر سیکنڈری اسکول میں پرنسپل کی اسامی خالی ہونے اور قریبی اسکول میں وائس پرنسپل دستیاب ہونے کی صورت میں ضرورت کے مطابق وائس پرنسپل کو پرنسپل تعینات کرنے کی تجویز دی جائے گی

محکمے نے واضح کیا ہے کہ تمام تجاویز اسکول کی حقیقی ضروریات، منظور شدہ اسامیوں، طلبہ کے داخلے اور مضمون وار اساتذہ کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار اور مکمل تصدیق کے بعد جمع کرائی جائیں

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

7 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

8 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

10 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

10 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

10 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

11 گھنٹے ago