لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت محکمہ لٹریسی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے تحت جاری مختلف پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا اور اب تک کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کے دوران وزیر تعلیم نے گذشتہ ایک سال میں لٹریسی سنٹرز میں طلبہ کی انرولمنٹ میں 25 فیصد اضافے پر محکمہ کی کارکردگی کو سراہا اور تحسین کی۔ انہوں نے کہا کہ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ محدود وسائل کے باوجود انتہائی قابل ذکر کردار ادا کر رہا ہے
سرکاری سکولوں میں خالی اسامیوں پر تعیناتیوں کا فیصلہ
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے درج ذیل اہم ہدایات اور اہداف بھی جاری کیے
کلاس روم آن ویل’ اور لائبریری آن ویل’ پراجیکٹس کا باقاعدہ آغاز کرنے کے لیے جامع لائحہ عمل تیار کیا جائے۔
‘مڈل ٹیک پراجیکٹ کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کی ہدایت کی گئی۔
نارتھ پنجاب اور پوٹھوہار ریجن کو
‘زیرو آؤٹ آف سکول چلڈرن’
زون بنانے کے لیے محکمہ کو فوری ورکنگ شروع کرنے کے احکامات دیے گئے۔
چالیس ہزار آؤٹ آف سکول بچوں کی اسکولوں میں انرولمنٹ کا نیا ہدف سونپ دیا گیا۔
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…