فرانس, طلبا احتجاج شدت اختیار کر گیا، سینکڑوں سکول بند

پیرس (نیٹ نیوز) فرانس میں طلبا کا سکولوں میں گنجائش سے زیادہ کلاسز، اساتذہ کی کمی اور خستہ حال عمارتوں کے خلاف احتجاج شدید صورتحال اختیار کر گیا ہے۔ جمعرات کو ملک بھر میں 340 ہائی سکولوں کے باہر مظاہرے ہوئے جبکہ 160 سے زائد تعلیمی ادارے بند رہے۔

پیرس اور مارسیلے سمیت مختلف شہروں میں یونیورسٹی طلبا نے بھی احتجاج میں شرکت کرتے ہوئے تقریباً 30 کیمپسز کے داخلی راستے بند کر دیے۔  کئی سکولوں کے باہر کچرے کے ڈبوں کو آگ لگانے کے واقعات بھی پیش آئے۔

طلبا کا کہنا ہے کہ حکومت موبائل فون رکھنے کے لیے مخصوص تھیلوں پر اخراجات کرنے کے بجائے اساتذہ،

ہیٹنگ اور ایئر کنڈیشننگ کی سہولیات بہتر بنائے۔ پولیس کے مطابق مظاہروں کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

7 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

8 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

9 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

10 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

10 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

10 گھنٹے ago