ملتان پبلک سکول
ملتان (نمائندہ حصوصی) کمشنر عامر کریم خاں نے ملتان پبلک سکول اینڈ کالج میں یو بی ایل کے اشتراک سے منعقدہ ایم او یو سائننگ
تقریب میں شرکت کی۔ سی ایس آر کے تحت یو بی ایل ادارے کو 16 جدید ڈیجیٹل بورڈز فراہم کر رہا ہے، جس کے بعد یہ ملتان کا پہلا سکول
بن گیا ہے جہاں اتنی بڑی تعداد میں ڈیجیٹل بورڈز نصابی عمل کا حصہ بنائے گئے ہیں۔
کمشنر عامر کریم خاں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جدید ڈیجیٹل بورڈز سے اساتذہ کو اسباق کی وضاحت اور طلبہ کو مشکل تصورات
سمجھنے میں مدد ملے گی، جبکہ ٹیکنالوجی پر مبنی تدریس تعلیم کے معیار کو بہتر بنائے گی۔ انہوں نے دیگر اداروں کو بھی تعلیم کے فروغ
میں کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ معاہدے کے تحت ملازمین کے لیے بینکنگ سہولیات، کیش مینجمنٹ اور ڈیجیٹل لرننگ میں تعاون بھی شامل
ہے۔ تقریب میں ایڈیشنل کمشنر شاہد جوئیہ، صنعتکار حسین فضل، یو بی ایل انتظامیہ اور پرنسپل عظمیٰ خان نے بھی شرکت کی۔
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…