Categories: بریکنگ نیوز

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی کے خلاف طلبہ کا احتجاج چھٹے روز بھی شدت کے ساتھ جاری ہے، جب کہ مظاہروں نے شدید پُرتشدد رخ اختیار کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس بھر میں ہزاروں طلبہ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ مظاہروں کے دوران مشتعل طلبہ نے جگہ جگہ کوڑے دانوں کو آگ لگا دی، پولیس کی رکاوٹیں توڑ ڈالیں اور سڑکوں پر توڑ پھوڑ کی۔ متعدد مقامات پر طلبہ اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئیں، جہاں مظاہرین نے پولیس پر فائر کریکرز (پٹاخے) پھینکے۔

میرپور بورڈ، نویں جماعت کے نتائج، 101سرکاری سکولوں کا نتیجہ صفر

پولیس کی جانب سے صورتحال پر قابو پانے اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شدید آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 1,747 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ فرانسیسی وزیرِ داخلہ کے مطابق پیر سے شروع ہونے والے اس احتجاجی سلسلے میں اب تک مجموعی طور پر 5 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

تعلیمی نظام کی زبوں حالی کے خلاف طلبہ کے اس مسلسل احتجاج کے باعث تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں؛ گزشتہ روز 400 سے زائد تعلیمی ادارے مفلوج رہے جبکہ جمعے کے روز ملک بھر میں 700 سے زائد اسکول مکمل طور پر بند رہے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

6 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

7 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

9 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

9 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

9 گھنٹے ago

میرپور بورڈ، نویں جماعت کے نتائج، 101سرکاری سکولوں کا نتیجہ صفر

آزاد کشمیر (ایجوکیشن رپورٹر) میرپور تعلیمی بورڈ آزاد کشمیر کے زیرِ اہتمام نہم جماعت کے…

11 گھنٹے ago