کراچی ایجوکیشن رپورٹر) گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ اساتذہ معاشرے کی تعمیر اور آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں
۔ اساتذہ کی ذمہ داری صرف تعلیم دینا نہیں بلکہ بچوں کی تربیت اور ان کی کردار سازی بھی کرنا ہے آج کے بچے مستقبل میں دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی جائیں گے، ان کی شخصیت اور کامیابیاں ان کے اساتذہ اور تعلیمی ادارے کی تربیت کی عکاسی کریں گی
یہ بات انہوں نے "EducationZ Society and Companies of Group Z” کے زیر اہتمام عالمی یوم اساتذہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے تقریب کے انعقاد پر "EducationZ Society” کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اساتذہ کو شاندار خراج تحسین پیش کیا
میرپور بورڈ، نویں جماعت کے نتائج، 101سرکاری سکولوں کا نتیجہ صفر
نہال ہاشمی نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن کریم کی پہلی وحی کا آغاز ہی "اقراء” (پڑھو) سے ہوا
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام میں علم اور استاد کا مقام بہت بلند ہے، اس لیے تدریس کا پیشہ محض ملازمت نہیں بلکہ ایک عظیم خدمت اور بہت بڑی ذمہ داری ہے
انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ استاد صرف کتابی علم نہیں سکھاتا بلکہ طلبہ کو انسانیت، اخلاق، ذمہ داری اور معاشرتی اقدار کا درس بھی دیتا ہے۔ اساتذہ کا ایک مثبت جملہ، حوصلہ افزائی اور درست رہنمائی کسی بھی طالب علم کی پوری زندگی بدل سکتی ہے
گورنر سندھ نے اساتذہ کی ذمہ داری پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیں اور بچوں میں علم، تحقیق، سوال کرنے اور سیکھنے کا جذبہ پیدا کریں
لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے کے 8 اضلاع میں ڈسٹرکٹ…
اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ملک بھر کی…
راولپنڈی / مری (نامہ نگار/ایجو کیشن رپورٹر) مری میں پانچ روز قبل پیش آنے والے اسکول…
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…