عالمی یومِ اساتذہ: صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا اساتذہ کو خراجِ تحسین
اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نےاپنے اپنےعلیحدہ
پیغامات میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے اساتذہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے قوم کی تعمیر و ترقی اور انسانی فلاح کے لیے ان
کی گراں قدر خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
اساتذہ کو سہولیات اور سازگار ماحول فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، بلاول بھٹو
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ اساتذہ ہر تعلیمی نظام کا مرکز و محور ہیں، معیاری تعلیم اور نوجوانوں کی پیشرفت کے لیے
شعبہ تدریس کو مضبوط بنانا اور عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت میں مسلسل سرمایہ کاری کرنا ناگزیر ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اساتذہ کو ملکی ترقی اور کامیاب تعلیمی نظام کا بنیادی ستون قرار دیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی محنت اور عزم
ہی قوم کے روشن مستقبل کی تشکیل کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ مصنوعی ذہانت، تکنیکی ترقی اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نظامِ
تعلیم ہی ملک کو آگے لے جا سکتا ہے، جس کے لیے درسگاہوں اور اساتذہ کے کردار کی اہمیت سب سے بنیادی ہے۔
اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں خزاں 2026ء سمسٹر کے فیس ٹو…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) حکومتِ پنجاب نے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم طلبہ کو معیاری…
پشاور (سپیشل رپورٹر) پروفیسر ڈاکٹر عبدالجلیل خان نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی خیبر پختونخوا کے پانچویں وائس…
کوئٹہ (ایجوکیشن رپورٹر) گلستان روڈ پر واقع گورنمنٹ گرلز کالج میں طالبہ کو مقررہ وقت…
کوئٹہ (ایجوکیشن رپورٹر) حکومتِ بلوچستان نے ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (بی ای ای ایف) کے تحت…
فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ ہسٹری و پاکستان…