بلوچستان حکومت کا عالمی جامعات میں پی ایچ ڈی اسکالرشپس کا اعلان، درخواستیں طلب
کوئٹہ (ایجوکیشن رپورٹر) حکومتِ بلوچستان نے ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (بی ای ای ایف) کے تحت دنیا بھر کی 100 سے زائد ممتاز جامعات
میں پی ایچ ڈی اسکالرشپس پروگرام کے لیے رواں سال امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ اعلامیے کے مطابق پروگرام کے تحت ہر
سال بلوچستان کے 10 باصلاحیت امیدواروں کو بیرونِ ملک اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے لیے اسکالرشپس فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ عالمی
سطح پر مسابقت کے قابل ہو سکیں۔
تعلیم کیساتھ کردار سازی اور تحقیق کاجذبہ پیداکرنا اساتذہ کی ذمہ داری ہے،گورنر سندھ
چیف ایگزیکٹو آفیسر بی ای ای ایف خالد ماندائی نے بتایا کہ گزشتہ سال بھی 6 امیدواروں نے مختلف ممالک کی معروف جامعات میں پی
ایچ ڈی کے لیے اسکالرشپس حاصل کی تھیں، جن میں کوئٹہ سے فرزانہ انور (یونیورسٹی آف لیڈز، برطانیہ)، بارکھان سے اکبر جان (یونیورسٹی
آف کوپن ہیگن، ڈنمارک)، قلعہ سیف اللہ سے عمران خان (یونیورسٹی آف البرٹا، کینیڈا)، کوہلو سے حمیرا یونس (یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ،
آسٹریلیا)، خاران سے ماہ نور سید (یونیورسٹی آف برسٹل، برطانیہ) اور قلات سے عبدالقاہر (یونیورسٹی ملایا، ملائیشیا) شامل ہیں۔
اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں خزاں 2026ء سمسٹر کے فیس ٹو…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) حکومتِ پنجاب نے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم طلبہ کو معیاری…
پشاور (سپیشل رپورٹر) پروفیسر ڈاکٹر عبدالجلیل خان نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی خیبر پختونخوا کے پانچویں وائس…
کوئٹہ (ایجوکیشن رپورٹر) گلستان روڈ پر واقع گورنمنٹ گرلز کالج میں طالبہ کو مقررہ وقت…
اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری…
فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ ہسٹری و پاکستان…