Categories: بریکنگ نیوز

کےپی کے ، 8 یونیورسٹیوں میں وی سی تعینات،پی یو اساتذہ سے اربوں روپے کےفراڈ میں ملوث پروفیسر بھی وی سی تعینات

 پشاور (سپیشل رپورٹر)
حکومتِ خیبر پختونخوا نے صوبے کی 8 اہم جامعات میں نئے وائس چانسلرز کی تقرریوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف جامعات میں درج ذیل ماہرینِ تعلیم کو طور وائس چانسلر تعینات کیا گیا ہے

خیبر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر جلیل خان

زرعی یونیورسٹی پشاور ڈاکٹر عمران خان

شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی، پشاورڈاکٹر انیلہ انور

یونیورسٹی آف سوات ڈاکٹر حسن الامین

شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی، شرینگل ڈاکٹر اقبال منیر

یونیورسٹی آف ملاکنڈ ڈاکٹر محمد ادریس

یونیورسٹی آف صوابی ڈاکٹر محمد نسیم اللہ قریشی

یونیورسٹی آف ہری پور ڈاکٹر ساجد رشید احمد
نئے وائس چانسلرز کی تعیناتی سے صوبے کی ان تمام اعلیٰ تعلیمی درسگاہوں میں تدریسی، تحقیقی اور  انتظامی امور میں بہتری اور پائیداری آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔یاد رہے

کہ یونیورسٹی آف ہری پور میں نئے تعینات ہونے والے وائس چانسلر ساجد رشید گجر پرپنجاب یونیورسٹی ٹاون تھری کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام عائد ہے اور وہ مختلف اداروں میں انکوائریاں بھی بھگت چکے ہیں  پنجاب یونیورسٹی ٹاون تھری کے متاثرین نے

اربوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کے باوجود انہیں وائس چانسلر تعینات کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے انکا کہنا ہے کہ فراڈ میں ملوث پروفیسر کا وائس چانسلر لگاے جانا یہ ثابت کرتا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں وائس چانسلرز کی تعیناتیوں میں میرٹ کی پالیسی کو پس پشت ڈالا گیا ہے

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

ایچ ای سی کی جانب سے ‘ممتاز قومی پروفیسر ایوارڈ 2026’ کے لیے نامزدگیاں طلب

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ملک بھر کی سرکاری…

8 گھنٹے ago

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک دوسرے سالانہ امتحانات 2026 کا آغاز 6 اکتوبر سے ہو گا

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب بھر میں میٹرک (دہم و نہم) کے دوسرے سالانہ امتحانات…

8 گھنٹے ago

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی: خریف 2026ء کے داخلوں کی آج آخری تاریخ

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں خزاں 2026ء سمسٹر کے فیس ٹو…

14 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ مریم کی ہدایت، پنجاب یونیورسٹی سمیت 28 سرکاری جامعات اور میڈیکل کالجوں میں ہاسٹلز کی تعمیر کا فیصلہ

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) حکومتِ پنجاب نے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم طلبہ کو معیاری…

14 گھنٹے ago

پروفیسر عبدالجلیل خان نے بطور وی سی خیبر میڈیکل یونیورسٹی کا چارج سنبھال لیا

پشاور (سپیشل رپورٹر) پروفیسر ڈاکٹر عبدالجلیل خان نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی  خیبر پختونخوا کے پانچویں وائس…

14 گھنٹے ago

کوئٹہ، گرلز کالج میں ہنگامہ آرائی اور چوکیدار پر تشدد، وکیل سمیت دیگر پر مقدمہ درج

کوئٹہ (ایجوکیشن رپورٹر) گلستان روڈ پر واقع گورنمنٹ گرلز کالج میں طالبہ کو مقررہ وقت…

14 گھنٹے ago