پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک دوسرے سالانہ امتحانات 2026 کا آغاز 6 اکتوبر سے ہو گا

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب بھر میں میٹرک (دہم و نہم) کے دوسرے سالانہ امتحانات (سیکنڈ اینول ایگزامینیشن) 2026 کا باقاعدہ آغاز کل، 6 اکتوبر 2026 سے ہو رہا ہے۔

صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز نے امتحانات کے شفاف اور پرامن انعقاد کے لیے تمام تر انتظامی و حفاظتی تدابیر مکمل کر لی ہیں۔

یہ امتحانات صوبہ پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز کے تحت یکساں طور پر منعقد کیے جا رہے ہیں، جن میں شامل ہیں

کےپی کے ، 8 یونیورسٹیوں میں وی سی تعینات،پی یو اساتذہ سے اربوں روپے کےفراڈ میں ملوث پروفیسر بھی وی سی تعینات

لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE Lahore)

راولپنڈی بورڈ (BISE Rawalpindi)

ملتان بورڈ (BISE Multan)

فیصل آباد بورڈ (BISE Faisalabad)

گوجرانوالہ بورڈ (BISE Gujranwala)

سرگودھا بورڈ (BISE Sargodha)

ساہیوال بورڈ (BISE Sahiwal)

بہاولپور بورڈ (BISE Bahawalpur)

ڈیرہ غازی خان بورڈ (BISE D.G. Khan)

بورڈ حکام کے مطابق تمام امیدواروں کو رول نمبر سلپ جاری کی جا چکی ہیں اور تمام امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ ہو گی تاکہ کسی بھی قسم کی بدنظمی یا بوٹی مافیا کی روک تھام کی جا سکے۔

تمام بورڈز کی جانب سے خصوصی نگران ٹیمیں اور فلائنگ سکواڈز بھی تشکیل دے دیے گئے ہیں جو امتحانی مراکز کا دورہ کریں گے۔ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں اور اپنی اصل رول نمبر سلپ ساتھ لے کر آئیں۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

ایچ ای سی کی جانب سے ‘ممتاز قومی پروفیسر ایوارڈ 2026’ کے لیے نامزدگیاں طلب

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ملک بھر کی سرکاری…

8 گھنٹے ago

کےپی کے ، 8 یونیورسٹیوں میں وی سی تعینات،پی یو اساتذہ سے اربوں روپے کےفراڈ میں ملوث پروفیسر بھی وی سی تعینات

 پشاور (سپیشل رپورٹر) حکومتِ خیبر پختونخوا نے صوبے کی 8 اہم جامعات میں نئے وائس…

10 گھنٹے ago

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی: خریف 2026ء کے داخلوں کی آج آخری تاریخ

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں خزاں 2026ء سمسٹر کے فیس ٹو…

14 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ مریم کی ہدایت، پنجاب یونیورسٹی سمیت 28 سرکاری جامعات اور میڈیکل کالجوں میں ہاسٹلز کی تعمیر کا فیصلہ

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) حکومتِ پنجاب نے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم طلبہ کو معیاری…

14 گھنٹے ago

پروفیسر عبدالجلیل خان نے بطور وی سی خیبر میڈیکل یونیورسٹی کا چارج سنبھال لیا

پشاور (سپیشل رپورٹر) پروفیسر ڈاکٹر عبدالجلیل خان نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی  خیبر پختونخوا کے پانچویں وائس…

14 گھنٹے ago

کوئٹہ، گرلز کالج میں ہنگامہ آرائی اور چوکیدار پر تشدد، وکیل سمیت دیگر پر مقدمہ درج

کوئٹہ (ایجوکیشن رپورٹر) گلستان روڈ پر واقع گورنمنٹ گرلز کالج میں طالبہ کو مقررہ وقت…

15 گھنٹے ago