اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ملک بھر کی سرکاری و نجی شعبے کی جامعات اور اعلیٰ تعلیمی اداروں سے ‘ممتاز قومی پروفیسر ایوارڈ 2026’ کے لیے اہل پروفیسرز کی نامزدگیاں طلب کر لی ہیں۔
ایچ ای سی کے جاری کردہ اعلانیے کے مطابق، اس ایوارڈ کے لیے بی پی ایس 20 اور 21 کے پروفیسرز اور مستقل تقرری کے حامل اساتذہ نامزدگی کے اہل ہوں گے۔ نامزدگیوں کا عمل ایچ ای سی کے مقررہ فریم ورک کے تحت مکمل کیا جائے گا، جبکہ فارم، سرٹیفکیٹ اور فریم ورک کی تمام تفصیلات ایچ ای سی کی سرکاری ویب سائٹ پر فراہم کر دی گئی ہیں۔
ترجمان ایچ ای سی کے مطابق، تمام جامعات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اہل اساتذہ کے تحقیقی کام اور دیگر متعلقہ مواد پر مشتمل مکمل نامزدگی ڈوزیئر کی ہارڈ اور سافٹ دونوں کاپیاں جمع کرائیں۔ اساتذہ کی تحقیقی کارکردگی کی تصدیق ویب آف سائنس، سکوپس، اور گوگل سکالر جیسے معتبر ذرائع سے کی جائے گی۔
جامعات اور تعلیمی ادارے مکمل نامزدگی ڈوزیئر3 نومبر 2026ء تک ڈائریکٹر جنرل (اکیڈمکس)، ہائر ایجوکیشن کمیشن، سیکٹر ایچ-8/1، اسلام آباد کے دفتر میں جمع کرا سکتے ہیں۔ ایچ ای سی نے تمام اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ اس موقع کو فیکلٹی ارکان میں وسیع پیمانے پر اجاگر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ اہل اساتذہ اس قومی اعزاز کے عمل میں حصہ لے سکیں۔
لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب بھر میں میٹرک (دہم و نہم) کے دوسرے سالانہ امتحانات…
پشاور (سپیشل رپورٹر) حکومتِ خیبر پختونخوا نے صوبے کی 8 اہم جامعات میں نئے وائس…
اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں خزاں 2026ء سمسٹر کے فیس ٹو…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) حکومتِ پنجاب نے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم طلبہ کو معیاری…
پشاور (سپیشل رپورٹر) پروفیسر ڈاکٹر عبدالجلیل خان نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی خیبر پختونخوا کے پانچویں وائس…
کوئٹہ (ایجوکیشن رپورٹر) گلستان روڈ پر واقع گورنمنٹ گرلز کالج میں طالبہ کو مقررہ وقت…