ایتھوپیا کے سفیر کا کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ، 20 طلبہ کے لیے مکمل اسکالرشپ کا اعلان
اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) پاکستان میں وفاقی جمہوریہ ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر عمر حسین اوبانے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کا
دورہ کیا، جہاں ان کا استقبال ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر اور یونیورسٹی کی اعلیٰ انتظامیہ نے کیا۔ ملاقات کے دوران ایتھوپیا کی جامعات
اور کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے مابین تعلیمی، تحقیقی اور ادارہ جاتی تعاون کے امکانات اور منظم فریم ورک کی تشکیل پر تفصیلی
تبادلہ خیال کیا گیا
پنجاب یونیورسٹی، “پاکستان بحیثیت امن واسحکام کا پل” کے موضوع پر پینل ڈسکشن
اس موقع پر ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد نے ایتھوپیا کے 20 طلبہ کو ٹیوشن فیس کی مکمل استثنیٰ کے ساتھ وظائف فراہم کرنے
کی آمادگی ظاہر کی۔ انہوں نے وفد کو مصنوعی ذہانت، سائبر سیکیورٹی اور کوانٹم کمپیوٹنگ جیسے جدید شعبوں میں یونیورسٹی کی
پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ ایتھوپیائی سفیر نے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کی تعلیمی خدمات اور ادارہ جاتی تجربات کو سراہتے ہوئے
باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا
پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں خدمات انجام دینے والے…
لاہور (سپیشل رپورٹر)لاہور انتظامیہ اور محکمہ تعلیم نے آؤٹ آف اسکول بچوں کو تعلیم کے…
کراچی (ایجو کیشن رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدارت سندھ…
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میڈیکل طلبہ کے لیے 11…
راولپنڈی (نمائندہ حصوصی) خیابانِ سرسید، ڈھوک نجو میں مدرسے جانے والی 15 سالہ لڑکی کو…
پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے صوبے کے…