پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے صوبے کے تمام اضلاع میں جاری بھرتیاں 31 اکتوبر تک ہر صورت مکمل کرنے کی سخت ہدایت جاری کر دی ہے۔ یہ فیصلہ بھرتیوں کے عمل میں تاخیر کی وجہ سے امیدواروں میں بڑھتی ہوئی بے یقینی اور تعلیمی اداروں میں تدریسی عملے کی بروقت فراہمی میں رکاوٹوں کے پیش نظر کیا گیا ہے
محکمہ تعلیم کی جانب سے تمام ضلعی تعلیمی افسران (ڈی ای اوز) مرد و خواتین کو جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بعض اضلاع میں بھرتی کا عمل ابھی تک نامکمل ہے، جس کے باعث میرٹ پر آنے والے امیدواروں کو تقرری کے احکامات جاری نہیں ہو سکے۔ مراسلے میں خاص طور پر ان امیدواروں کا ذکر کیا گیا ہے جو فزکس اور اردو کے میرٹ پر آئے ہیں لیکن ان کے میرٹ نمبرز کے حوالے سے ابھی بھی تحفظات موجود ہیں
محکمہ تعلیم نے تمام ضلعی افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ 19 جولائی 2024 کی منظور شدہ ریکروٹمنٹ پالیسی کے مطابق تمام قانونی اور لازمی تقاضے پورے کرتے ہوئے بھرتی کے عمل کو 31 اکتوبر تک لازمی طور پر مکمل کریں
مراسلے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ایسے کیسز جو کسی عدالت میں زیر سماعت ہیں، ان میں بھی امیدواروں کو تقرری کے احکامات جاری کیے جائیں، تاہم یہ تقرریاں عدالت کے حتمی فیصلے سے مشروط ہوں گی۔ مراسلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ میرٹ لسٹ کے حصول کا معاملہ بھی اٹھایا گیا ہے جس کے بعد متعلقہ ضلعی تعلیمی افسران کو فہرست فراہم کی جائے گی تاکہ مقررہ مدت کے اندر بھرتی کا عمل شفاف طریقے سے مکمل کیا جا سکے
پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں خدمات انجام دینے والے…
لاہور (سپیشل رپورٹر)لاہور انتظامیہ اور محکمہ تعلیم نے آؤٹ آف اسکول بچوں کو تعلیم کے…
کراچی (ایجو کیشن رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدارت سندھ…
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میڈیکل طلبہ کے لیے 11…
راولپنڈی (نمائندہ حصوصی) خیابانِ سرسید، ڈھوک نجو میں مدرسے جانے والی 15 سالہ لڑکی کو…
ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) خواتین یونیورسٹی ملتان میں نیشنل بک فاؤنڈیشن کے تعاون سے ایک روزہ…