لاہوربورڈ، انگریزی کے پرچے میں نقل کرتے 9 امیدوار گرفتار

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیرِ اہتمام جاری میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان 2026 کے سلسلے میں انگریزی کے پرچے کے دوران کنٹرولر امتحانات کے سرپرائز وزٹ اور سخت مانیٹرنگ کے نتیجے میں 9 امیدواروں کو نقل کرتے ہوئے موقع پر پکڑ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمن نے مختلف امتحانی مراکز کے اچانک دورے کیے۔ اس دوران گورنمنٹ مسلم ماڈل ہائی سکول اردو بازار لاہور سے ایک امیدوار محمد عبداللہ کو نقل کے غیر قانونی ذرائع استعمال کرتے ہوئے موقع پر پکڑا گیا۔

گورنمنٹ لیب ہائر سیکنڈری سکول قصور سے 3 امیدواروں (عمیر علی مرزا، محمد طلحہ اور محمد عاطف) کو نقل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

گورنمنٹ علی عباس شہید ہائر سیکنڈری سکول مریدکے (شیخوپورہ) سے 5 امیدواروں (محمد عمیر، وسیم علی، سید اظہار الحق بخاری، محمد سمیر اور عبدالرحمن) کو موقع پر نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمن نے واضح کیا کہ امتحانی نظام میں بوٹی مافیا اور نقل کی کسی قسم کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے,ابرار احمد خان

اسلام آباد / راولپنڈی (پریس ریلیز) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نارتھ پنجاب…

6 گھنٹے ago

شانگلہ گرلز سکول کے شاندار نتائج، ملالہ یوسفزئی کی مبارکباد

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے شانگلہ گرلز سکول اینڈ کالج…

7 گھنٹے ago

اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی، نہم جماعت جنرل گروپ کی مارک شیٹس جاری

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر ) ثانوی تعلیمی بورڈ نے پہلے سالانہ امتحانات سال ایس ایس سی…

7 گھنٹے ago

تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے فیسوں میں اضافہ کر دیا،تعلیمی حلقوں میں تشویش

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے مختلف سروسز اور امتحانی امور کی…

8 گھنٹے ago

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایجو کیشن نجمہ نورین کو پیکٹا رپورٹ کرنے کی ہدایت

  راولپنڈی (ایجو کیشن رپورٹر) ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایڈیشنل ڈائریکٹر تعلیم ایلیمنٹری راولپنڈی ڈویژن نجمہ…

8 گھنٹے ago

تعلیمی بورڈ راولپنڈی، میٹرک ضمنی امتحان 2 امیدوار نقل کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

  راولپنڈی (حصوصی نمائندہ) چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود اور سیکرٹری بورڈ…

8 گھنٹے ago