Categories: تازہ ترین

شانگلہ گرلز سکول کے شاندار نتائج، ملالہ یوسفزئی کی مبارکباد

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے شانگلہ گرلز سکول اینڈ کالج کی طالبات کی شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے بارہویں جماعت کا نتیجہ 100 فیصد آنے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملالہ فنڈ کے تعاون سے قائم شانگلہ گرلز سکول اینڈ کالج کی طالبات نےسوات بورڈ کے امتحانات 2025-26 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ بارہویں جماعت کی تمام طالبات نے 100 فیصد کامیابی حاصل کی، جسے شانگلہ جیسے دور افتادہ علاقے میں بچیوں کو معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کی کوششوں کا اہم ثمر قرار دیا جا رہا ہے۔

اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی، نہم جماعت جنرل گروپ کی مارک شیٹس جاری

ملالہ یوسفزئی نے اپنے نوبیل امن انعام کی رقم سے اس سکول کے قیام کا آغاز کیا تھا اور یہ ادارہ 2018 میں کھولا گیا تھا۔ آج یہاں پرائمری سے بارہویں جماعت تک ایک ہزار سے زائد بچیاں زیرِ تعلیم ہیں۔

ملالہ یوسفزئی نے طالبات، اساتذہ اور ان کے خاندانوں کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ نتائج اس بات کا ثبوت ہیں کہ جب بچیوں کو تعلیم، وسائل اور آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ غیر معمولی کامیابیاں حاصل کر سکتی ہیں۔ گزشتہ برس بھی اس ادارے کی پہلی گریجویٹنگ کلاس کی تمام 29 طالبات نے کامیابی حاصل کی تھی۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے,ابرار احمد خان

اسلام آباد / راولپنڈی (پریس ریلیز) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نارتھ پنجاب…

6 گھنٹے ago

اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی، نہم جماعت جنرل گروپ کی مارک شیٹس جاری

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر ) ثانوی تعلیمی بورڈ نے پہلے سالانہ امتحانات سال ایس ایس سی…

7 گھنٹے ago

تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے فیسوں میں اضافہ کر دیا،تعلیمی حلقوں میں تشویش

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے مختلف سروسز اور امتحانی امور کی…

8 گھنٹے ago

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایجو کیشن نجمہ نورین کو پیکٹا رپورٹ کرنے کی ہدایت

  راولپنڈی (ایجو کیشن رپورٹر) ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایڈیشنل ڈائریکٹر تعلیم ایلیمنٹری راولپنڈی ڈویژن نجمہ…

8 گھنٹے ago

تعلیمی بورڈ راولپنڈی، میٹرک ضمنی امتحان 2 امیدوار نقل کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

  راولپنڈی (حصوصی نمائندہ) چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود اور سیکرٹری بورڈ…

8 گھنٹے ago

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز کے زیرِ اہتمام سیمینار

  فیصل آباد (ایجو کیشن رپورٹر) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر…

8 گھنٹے ago