اسلام آباد / راولپنڈی (پریس ریلیز) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نارتھ پنجاب و اسلام آباد کے صدر ابرار احمد خان نے کہا ہے کہ تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کی بنیاد ہےنجی تعلیمی ادارے ملک کے نظامِ تعلیم میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے لاکھوں طلبہ کو معیاری تعلیم اور جدید سہولیات فراہم کر رہے ہیں
اپنے ایک بیان میں ابرار احمد خان نے کہا کہ نجی شعبے کی تعلیمی خدمات کو مزید مستحکم بنا کر نوجوان نسل کو جدید دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ضروری صلاحیتوں سے آراستہ کیا جا سکتا ہے
انہوں نے واضح کیا کہ نجی تعلیمی ادارے صرف نصابی تعلیم تک محدود نہیں بلکہ طلبہ کی کردار سازی، اخلاقی تربیت، تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ اور جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی کے لیے بھی موثر اقدامات کر رہے ہیں
شانگلہ گرلز سکول کے شاندار نتائج، ملالہ یوسفزئی کی مبارکباد
صدر ایسوسی ایشن نے زور دیا کہ ایسا نظامِ تعلیم وقت کی ضرورت ہے جو صرف ڈگریاں دینے کی بجائے طلبہ کو عملی زندگی کے چیلنجز کا کامیابی سے سامنا کرنے کے قابل بنا سکے
انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے تعلیمی معیار کے ساتھ ساتھ طلبہ کی عملی، اخلاقی اور فکری تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جانی چاہیے
اساتذہ کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کسی بھی نظامِ تعلیم کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، اس لیے ان کی تربیت، پیشہ ورانہ استعداد میں اضافے اور انہیں سازگار تعلیمی ماحول کی فراہمی پر خصوصی توجہ دینا ضروری ہے
ابرار احمد خان نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کی حوصلہ افزائی اور ان کے جائز مسائل کے حل سے شعبہ تعلیم میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے
انہوں نے حکومت اور نجی تعلیمی اداروں کے درمیان مضبوط اور موثر رابطے کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے، مزید بچوں کو تعلیمی مواقع فراہم کرنے اور ملک کی شرحِ خواندگی میں اضافہ کرنے کے اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں<
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا مستقبل آج کے طلبہ سے وابستہ ہے، انہیں معیاری تعلیم، جدید علوم اور موثر تربیت فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ نجی تعلیمی ادارے قومی ترقی کے سفر میں اپنا مثبت اور تعمیری کردار آئندہ بھی جاری رکھیں گے
اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے شانگلہ گرلز سکول اینڈ کالج…
کراچی (ایجوکیشن رپورٹر ) ثانوی تعلیمی بورڈ نے پہلے سالانہ امتحانات سال ایس ایس سی…
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے مختلف سروسز اور امتحانی امور کی…
راولپنڈی (ایجو کیشن رپورٹر) ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایڈیشنل ڈائریکٹر تعلیم ایلیمنٹری راولپنڈی ڈویژن نجمہ…
راولپنڈی (حصوصی نمائندہ) چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود اور سیکرٹری بورڈ…
فیصل آباد (ایجو کیشن رپورٹر) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر…