وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیرِ صدارت ‘نواز شریف سکول آف ایمیننس’ فیز 2 کے لائسنسز کا اجلاس

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر)
صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کی زیرِ صدارت ‘نواز شریف اسکول آف ایمیننس’ فیز 2 کے لائسنسز سے متعلق ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں منصوبے کے تمام انتظامی اور تعلیمی امور کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیرِ تعلیم نے اسکول آف ایمیننس میں تعلیم کے معیار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کا واضح موقف اپنایا۔ انہوں نے مانیٹرنگ ٹیم کی اسکول وزٹ رپورٹس کے تناظر میں بعض لائسنسیز کی شدید سرزنش کی اور تمام لائسنسیز کو ہدایت کی کہ وہ وضع کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق سو فیصد انفراسٹرکچر کو یقینی بنائیں۔ وزیرِ تعلیم نے سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ "ٹی او آرز (TORs) پر عمل نہ کرنے والے اسکولوں کا لائسنس فوری کینسل کر دیا جائے گا۔”

اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی، نہم جماعت جنرل گروپ کی مارک شیٹس جاری

رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ "اسکول آف ایمیننس بیکن ہاؤس یا ایل جی ایس جیسے مہنگے اسکولوں کو افورڈ کرنے والوں کے لیے نہیں، بلکہ یہ غریب بچوں کے لیے بنایا گیا ایک انقلابی منصوبہ ہے، جس کی بدولت آج نجی سیکٹر بھی اس ماڈل کو دیکھ کر پریشان ہے۔” انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ اس منصوبے کو حکومتی تعلیمی ویژن کے عین مطابق اسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے۔

اجلاس میں کیے گئے دیگر اہم فیصلے

جدید مانیٹرنگ سسٹم بچوں کی حاضری کی چیکنگ کے لیے فیشل ریکیگنیشن کیمرے  لگائے جائیں اور پیف  میں ایک خصوصی مانیٹرنگ روم قائم کیا جائے۔

بروقت ادائیگیاں تمام لائسنسیز کو وقت پر ادائیگیاں یقینی بنائی جائیں گی تاکہ کام متاثر نہ ہو۔
نئے سلیبس اور کتب کی فراہمی ہم اسمارٹ سلیبس کی طرف بڑھ چکے ہیں اور نئے سلیبس کو 35 فیصد ری پروڈیوس (Reproduce) کیا گیا ہے۔ پہلی سے پانچویں جماعت تک کی تمام کتب فروری میں اسکولوں تک پہنچا دی جائیں گی۔

مربوط اسکول پالیسی لائسنسیز کے درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت سے ایک جامع اور مربوط اسکول پالیسی تشکیل دی جائے گی۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

پنجاب1کروڑ18لاکھ،سندھ70لاکھ اور کےپی کے میں50 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں ۔حافظ نعیم

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پشاور پریس کلب میں…

6 گھنٹے ago

ملتان کی نجی یونیورسٹی میں فائرنگ، ایک طالب علم جاں بحق، متعدد زخمی

ملتان(ایجو کیشن رپورٹر) ملتان میں قائم ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ناگ شاہ چوک…

9 گھنٹے ago

سکول صرف کتابی تعلیم کے مراکز نہیں بلکہ قوم کے مستقبل کی تشکیل کے ادارے ہیں، گورنر خیبر پختونخوا

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ تعلیم کسی بھی…

11 گھنٹے ago

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے 20 اساتذہ دنیا کے 2 فیصد زیادہ حوالہ دیے جانے والے سائنسدانوں میں شامل

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور نے تحقیقی و علمی میدان میں ایک…

11 گھنٹے ago

علامہ اقبال میڈیکل کالج ،طالب علم کی موت پر انکوائری رپورٹ مسترد، طلبہ کا احتجاج

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) علامہ اقبال میڈیکل کالج  لاہور کے طلبہ نے کالج کے سوئمنگ…

12 گھنٹے ago

غیر ملکی میڈیکل گریجویٹس کی ہاؤس جاب اور ٹریننگ طریقہ کار جائزہ کے لیے 8 رکنی کمیٹی تشکیل

ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے غیر ملکی میڈیکل…

13 گھنٹے ago