Categories: بریکنگ نیوز

طالبات کو لے جانے والی پنجاب یونیورسٹی بس کےڈرائیور اور کنڈکٹر پر حملہ سر پھاڑ دیا گیا

لاہور(سپیشل رپورٹر)
لاہور روڈ پر سیم نالہ پل کے قریب ایک انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ڈمپر ٹرک کے اوباش ڈرائیور نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پنجاب یونیورسٹی کی طالبات کی بس پر حملہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کی بس طالبات کو لے کر لاہور روڈ سے گزر رہی تھی کہ اوباش ڈمپر ڈرائیور نے پہلے بس کو ہٹ (ٹکر) کیا اور پھر مسلسل پیچھا کرنا شروع کر دیا۔ ملزم نے سیم نالہ پل کے قریب پہنچ کر اپنے دیگر اوباش ساتھیوں کو بھی بلا لیا اور بس کو زبردستی روک لیا۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیرِ صدارت ‘نواز شریف سکول آف ایمیننس’ فیز 2 کے لائسنسز کا اجلاس

ملزمان نے بس کے ڈرائیور پر بے دردی سے حملہ کرتے ہوئے شدید تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بس ڈرائیور کا سر پھٹ گیا۔ اس دوران ملزمان نے بس میں سوار طالبات کے ساتھ بھی انتہائی بدتمیزی اور چھیڑ چھاڑ کی۔ واقعے کے دوران خوفزدہ طالبات کی چیخ و پکار سے علاقے میں شدید ہراس پھیل گیا اور موقع پر شہریوں کا ہجوم اکٹھا ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق اطلاع دینے کے باوجود پولیس موقع پر تاخیر سے پہنچی۔ واقعے پر گہرے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اہل علاقہ اور متاثرہ طالبات کے ورثاء نے وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، آر پی او شیخوپورہ اور ڈی پی او شیخوپورہ سے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

پنجاب1کروڑ18لاکھ،سندھ70لاکھ اور کےپی کے میں50 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں ۔حافظ نعیم

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پشاور پریس کلب میں…

8 گھنٹے ago

ملتان کی نجی یونیورسٹی میں فائرنگ، ایک طالب علم جاں بحق، متعدد زخمی

ملتان(ایجو کیشن رپورٹر) ملتان میں قائم ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ناگ شاہ چوک…

10 گھنٹے ago

سکول صرف کتابی تعلیم کے مراکز نہیں بلکہ قوم کے مستقبل کی تشکیل کے ادارے ہیں، گورنر خیبر پختونخوا

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ تعلیم کسی بھی…

12 گھنٹے ago

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے 20 اساتذہ دنیا کے 2 فیصد زیادہ حوالہ دیے جانے والے سائنسدانوں میں شامل

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور نے تحقیقی و علمی میدان میں ایک…

12 گھنٹے ago

علامہ اقبال میڈیکل کالج ،طالب علم کی موت پر انکوائری رپورٹ مسترد، طلبہ کا احتجاج

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) علامہ اقبال میڈیکل کالج  لاہور کے طلبہ نے کالج کے سوئمنگ…

13 گھنٹے ago

غیر ملکی میڈیکل گریجویٹس کی ہاؤس جاب اور ٹریننگ طریقہ کار جائزہ کے لیے 8 رکنی کمیٹی تشکیل

ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے غیر ملکی میڈیکل…

14 گھنٹے ago