خلائی تحقیق پر سپارکو مقابلے میں این ای ڈی اور فاسٹ یونیورسٹی کے طلبہ فاتح

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) عالمی خلائی ہفتے کے سلسلے میں سپارکو کی جانب سے گلزارِ ہجری، اسکیم 33 کراچی میں

قائم مرکز میں ایک مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔ اس مقابلے میں مختلف جامعات کی جانب سے موصول ہونے والی 46

تجاویز میں سے 34 جدید خیالات کو منتخب کیا گیا، جن میں این ای ڈی یونیورسٹی اور فاسٹ یونیورسٹی کے طلبہ نے

نمایاں پوزیشنز حاصل کیں

 

شانگلہ گرلز سکول کے شاندار نتائج، ملالہ یوسفزئی کی مبارکباد

 

 

پہلی پوزیشن: این ای ڈی یونیورسٹی کے طلبہ نے حاصل کی، جنہیں 20 ہزار روپے نقد انعام دیا گیا

دوسری پوزیشن: فاسٹ نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ ایمرجنگ سائنسز کے طلبہ نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے

راکٹ کی صحت کی نگرانی اور خرابیوں کی تشخیص کا تصور پیش کر کے حاصل کی اور 15 ہزار روپے انعام جیتا

تیسری پوزیشن: این ای ڈی یونیورسٹی نے ساؤنڈنگ راکٹ کی صحت کی نگرانی کے لیے FPGA ٹیکنالوجی کے

استعمال کا تصور پیش کر کے حاصل کی اور 10 ہزار روپے نقد انعام حاصل کیا

مقابلے میں طلبہ نے راکٹ پروپلشن، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور جدید کمپیوٹنگ کے ذریعے خلائی مشنز کو محفوظ بنانے

کے مختلف تصورات پیش کیے، جو پاکستان کے نوجوانوں میں خلائی سائنس اور راکٹ ٹیکنالوجی میں بڑھتی ہوئی

دلچسپی کو ظاہر کرتے ہیں

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

پنجاب1کروڑ18لاکھ،سندھ70لاکھ اور کےپی کے میں50 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں ۔حافظ نعیم

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پشاور پریس کلب میں…

6 گھنٹے ago

ملتان کی نجی یونیورسٹی میں فائرنگ، ایک طالب علم جاں بحق، متعدد زخمی

ملتان(ایجو کیشن رپورٹر) ملتان میں قائم ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ناگ شاہ چوک…

9 گھنٹے ago

سکول صرف کتابی تعلیم کے مراکز نہیں بلکہ قوم کے مستقبل کی تشکیل کے ادارے ہیں، گورنر خیبر پختونخوا

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ تعلیم کسی بھی…

11 گھنٹے ago

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے 20 اساتذہ دنیا کے 2 فیصد زیادہ حوالہ دیے جانے والے سائنسدانوں میں شامل

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور نے تحقیقی و علمی میدان میں ایک…

11 گھنٹے ago

علامہ اقبال میڈیکل کالج ،طالب علم کی موت پر انکوائری رپورٹ مسترد، طلبہ کا احتجاج

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) علامہ اقبال میڈیکل کالج  لاہور کے طلبہ نے کالج کے سوئمنگ…

12 گھنٹے ago

غیر ملکی میڈیکل گریجویٹس کی ہاؤس جاب اور ٹریننگ طریقہ کار جائزہ کے لیے 8 رکنی کمیٹی تشکیل

ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے غیر ملکی میڈیکل…

13 گھنٹے ago