بیلجیئم میں بھی طلبہ کے مظاہرے شروع، تعلیمی حالات میں بہتری کا مطالبہ

برسلز (نیت نیوز)فرانس کے بعد مشرقی بیلجیئم کے شہر لیج میں بھی تعلیمی حالات میں بہتری کا مطالبہ کرنے والے

طلبہ کے مظاہرے پھوٹ پڑے، جس کے بعد مقامی سیکیورٹی حکام کو الرٹ کر دیا گیا ہے

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں مجموعی طور پر 107 افراد کو احتجاجی مقامات پر املاک کو

 

امریکہ، غیر ملکی طلبہ ورک پرمٹ فیس 70 ہزار ڈالرکرنے کا منصوبہ

 

نقصان پہنچانے اور آتش زنی کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا۔ بیلجیئم حکومت کے سرکاری الرٹ سسٹم نے تاجروں کو

مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے کاروبار جلد بند کر دیں جبکہ سینٹرل اسٹیشن کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے، جس

کی وجہ سے شہر کی ٹریفک اور عوامی نقل و حرکت میں خلل پڑا ہے

پولیس نے رہائشیوں سے شہر کے مرکز میں داخل ہونے سے گریز کرنے کی تاکید کی اور جائے وقوعہ پر شر کا کی روک

تھام اور جانچ کی۔ یہ مظاہرے فرانسیسی بولنے والے تعلیمی حکام کی طرف سے متعارف کرائے گئے اصلاحاتی منصوبوں

کے خلاف ردعمل کے باعث شروع ہوئے، خاص طور پر ٹیوشن فیسوں میں اضافے کے منصوبے

واضح رہے کہ بیلجیئم فرانسیسی اور ڈچ کو اپنی سرکاری زبانوں کے طور پر تسلیم کرتا ہے

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

پنجاب1کروڑ18لاکھ،سندھ70لاکھ اور کےپی کے میں50 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں ۔حافظ نعیم

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پشاور پریس کلب میں…

6 گھنٹے ago

ملتان کی نجی یونیورسٹی میں فائرنگ، ایک طالب علم جاں بحق، متعدد زخمی

ملتان(ایجو کیشن رپورٹر) ملتان میں قائم ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ناگ شاہ چوک…

9 گھنٹے ago

سکول صرف کتابی تعلیم کے مراکز نہیں بلکہ قوم کے مستقبل کی تشکیل کے ادارے ہیں، گورنر خیبر پختونخوا

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ تعلیم کسی بھی…

11 گھنٹے ago

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے 20 اساتذہ دنیا کے 2 فیصد زیادہ حوالہ دیے جانے والے سائنسدانوں میں شامل

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور نے تحقیقی و علمی میدان میں ایک…

11 گھنٹے ago

علامہ اقبال میڈیکل کالج ،طالب علم کی موت پر انکوائری رپورٹ مسترد، طلبہ کا احتجاج

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) علامہ اقبال میڈیکل کالج  لاہور کے طلبہ نے کالج کے سوئمنگ…

12 گھنٹے ago

غیر ملکی میڈیکل گریجویٹس کی ہاؤس جاب اور ٹریننگ طریقہ کار جائزہ کے لیے 8 رکنی کمیٹی تشکیل

ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے غیر ملکی میڈیکل…

13 گھنٹے ago