کراچی ، پہلے بین الاقوامی وائس چانسلرز سمٹ کا انعقاد، 34 ممالک کے تعلیمی رہنماؤں کی شرکت
کراچی(ایجویکشن رپورٹر) اعلٰی تعلیم، تحقیق اور جدت طرازی میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لیے کراچی
میں پہلی بین الاقوامی وائس چانسلرز سمٹ (آئی ایس یو سی، 2026 ) کا کامیا ب انعقاد کیا گیا، جس میں 34
ممالک سے تعلیمی اداروں کے چانسلرز، وائس چانسلرز، ماہرینِ تعلیم اور محققین نے شرکت کی۔
دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام الغزالی یونیورسٹی نے رابطۃ الجامعات الإسلامیہ (لیگ آف اسلامک
یونیورسٹیز) کے اشتراک سے 11 اور 12 اکتوبر کو کیا۔ اس سمٹ میں پاکستان، سعودی عرب، مصر، ترکیہ، ملائیشیا،
انڈونیشیا، امریکہ، متحدہ عرب امارات، قطر، مراکش اور تیونس سمیت دنیا بھر اور خصوصاً اسلامی دنیا کی سینئر
اکادمی قیادت جمع ہوئی۔
اہم پیش رفت اور معاہدے
تعلیمی و تحقیقی معاہدہ، سمٹ کا ایک اہم سنگِ میل الغزالی یونیورسٹی اور رابطہ الجامعات الإسلامیہ کے درمیان
معاہدے پر دستخط تھا، جس کے تحت ادارہ جاتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور مشترکہ تحقیق و تعلیمی تعاون کا
پنجاب یونیورسٹی لٹریری فیسٹیول 2026ء کا انعقاد 15 سے 17 اکتوبر تک ہو گا
فریم ورک تیار کیا گیا۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے سمٹ میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے
مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی اور تحقیق کو پاکستان کی آئندہ ترقی کے لیے لازمی قرار دیا۔
اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا یہ
کانفرنس محض ایک رسمی تقریب کے بجائے دیرپا شراکت داریوں میں ڈھلنی چاہیے۔ مسلم دنیا کی یونیورسٹیوں کے
درمیان دانش، تحقیق، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور اساتذہ و طلبہ کے تبادلے کے پروگراموں کو فروغ دینا
وقت کی اہم ضرورت ہے۔
سمٹ کے مقررین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تعلیمی اداروں کو طلبہ کو صرف روزگار کے لیے ہی نہیں بلکہ قیادت،
جدت طرازی اور سماجی ذمہ داریوں سے نمٹنے کے لیے تیار کرنا چاہیے۔
ٹنڈوجام (نامہ نگار) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی انتظامیہ نے ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ریسرچ سندھ…
لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے 'چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن…
لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور نے آپنے زیر انتظام ہونیوالے ڈپلومہ آف…
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے کمرشل پلاٹس کی فروخت…
ایڈیلیڈ(نیٹ نیوز) آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں گذشتہ سال سڑک پر پیش آنے والے ایک…
لندن(نیٹ نیوز) ڈچس آف سسیکس میگن مارکل اور نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے…