پشاور: نجی سکولوں کی عمارتوں کی سیفٹی کے لیے انسپکشن کمیٹیاں تشکیل،
پشاور (ایجوکیشن رپورٹر) دیر کالونی پشاور میں سکول کی چھت گرنے کے دلخراش واقعے کے بعد محکمہ تعلیم خیبر
پختونخوا نے صوبے کے تمام اضلاع میں نجی سکولوں کی عمارتوں کے معائنے کے لیے انسپکشن کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔
ان ٹیموں کی تشکیل کا بنیادی مقصد نجی سکولوں کی عمارتوں کی ساخت، مضبوطی اور موجودہ حالت کا باریک
بینی سے جائزہ لینا ہے تاکہ طلبہ اور اساتذہ کے لیے محفوظ ماحول یقینی بنایا جا سکے اور مستقبل میں ایسے
ناخوشگوار حادثات سے بچا جا سکے۔
کمیٹی کی ساخت اور دائرہ کار
ہر اضلاعی کمیٹی کی سربراہی ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کرے گا۔
ارکان: کمیٹی میں محکمہ تعلیم، محکمہ مواصلات و تعمیرات کے نمائندے اور دیگر نامزد ذمہ داران شامل ہوں گے۔
جامع سروے: یہ کمیٹیاں اپنے اپنے اضلاع میں قائم تمام نجی اسکولوں کی عمارتوں کا موقع پر جا کر معاینہ کریں
گی، قطع نظر اس کے کہ عمارت ذات ملکیت ہو یا کرائے پر لی گئی ہو۔
معائنے کا طریقہ کار اور معیار
معائنے کے دوران عمارت کی چھتوں، سیلنگ، دیواروں، ستونوں، شہتیروں، بنیادوں، سیڑھیوں اور دیگر اہم حصوں کی
تکنیی حالت کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ کسی بھی ممکنہ نقص یا حفاظتی خطرے کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
معائنے کے بعد تمام سکولوں کی عمارتوں کو تین زمروں میں تقسیم کیا جائے گا
محفوظ عمارتیں
مرمت طلب عمارتیں
ممکنہ طور پر غیر محفوظ عمارتیں (جن کی فوری تکنیکی جانچ اور تکنیکی اقدامات ضروری ہوں)
فوری اقدامات اور حتمی رپورٹ کی مہلت
کمیٹیاں عمارتوں کی مرمت، انہیں مضبوط بنانے اور بحالی کے لیے اپنی سفارشات پیش کریں گی۔ فوری خطرے کی
حامل عمارتوں کے حوالے سے ضلعی حکام کو فوری آگاہ کیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر ان عمارتوں کے استعمال کو
معطل کرنے یا وہاں تک رسائی محدود کرنے کی سفارش کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد تمام کمیٹیاں تین دن کے اندر اپنی تفصیلی رپورٹ اور ضروری اصلاحی اقدامات کے لیے
سفارشات محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کو پیش کرنے کی پابند ہوں گی۔
کراچی (سپیشل رپورٹر)حکومت سندھ نے طلبہ اور فارغ التحصیل نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ اور…
لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیماء) کے زیر اہتمام چلنے والے ہزاروں لائسنسی سکول…
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) خیبر پختونخوا…
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں تعلیمی شعبے کی صورتحال پر سرکاری اعداد و…
لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی فیصل آباد نے ڈسٹرکٹ جھنگ میں کارروائی…
پیرس (نیٹ نیوز) فرانس میں تعلیمی بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور مختلف شہروں…