پشاوریونیورسٹی کے ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر سجاد ریٹائر ہوگئے

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) جامعہ پشاور کے ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر سجاد احمد خان اپنی مدتِ ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے۔تر جمان جامعہ پشاور کے مطابق ان کی علمی، تدریسی، تحقیقی اور انتظامی خدمات کے اعتراف میں شعبہ جرنلزم، انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اسٹڈیز اور ہم اکنامکس کالج میں ان کے اعزاز میں الوداعی تقریبات کا اہتمام کیا گیا

۔پروفیسر ڈاکٹر سجاد احمد خان نے اپنے طویل تدریسی کیریئر کے دوران اعلیٰ تعلیم کے فروغ، طلبہ کی علمی و فکری تربیت اور جامعہ پشاور کے تعلیمی و تحقیقی ماحول کی بہتری کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔ بحیثیت استاد، محقق اور منتظم ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

انہوں نے اپنے تجربے، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تعلیمی بصیرت کے ذریعے نہ صرف طلبہ بلکہ اساتذہ اور علمی حلقوں میں بھی ایک قابلِ احترام مقام حاصل کیا۔ان کی شخصیت کا نمایاں پہلو علمی سنجیدگی، پیشہ وارانہ وقار، خوش اخلاقی اور ساتھیوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات رہا۔

کوئٹہ، نیب کے زیرِ اہتمام بین الجامعاتی تقریری، پوسٹر سازی اور مضمون نویسی مقابلے

انہوں نے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھاتے ہوئے جامعہ کی تعلیمی روایات اور ادارہ جاتی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا۔الوداعی تقریبات میں مقررین نے پروفیسر ڈاکٹر سجاد احمد خان کی تدریسی، تحقیقی اور انتظامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات جامعہ پشاور کے علمی و تدریسی سفر کا قابلِ قدر حصہ ہیں۔ انہوں نے ان کی ریٹائرمنٹ کو ایک دور کا اختتام قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا

کہ ان کا علمی تجربہ اور رہنمائی مستقبل میں بھی تعلیمی حلقوں کے لیے مفید ثابت ہوگی۔پروفیسر ڈاکٹر سجاد احمد خان کی ریٹائرمنٹ ان کی پیشہ ورانہ زندگی کے ایک اہم مرحلے کی تکمیل ہے، تاہم علم و تحقیق کے لیے ان کی خدمات اور جامعہ پشاور کے ساتھ ان کی وابستگی ہمیشہ قدر و احترام سے یاد رکھی جائے گی۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سندھ , طلبہ اور فارغ التحصیل نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ اور روزگار کے مواقع بڑھانے کا فیصلہ

 کراچی (سپیشل رپورٹر)حکومت سندھ نے طلبہ اور فارغ التحصیل نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ اور…

5 گھنٹے ago

پیما کے زیر اہتمام سکول 2 ماہ کے معاوضوں سے محروم،مالی بحران کا خدشہ

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیماء) کے زیر اہتمام چلنے والے ہزاروں لائسنسی سکول…

6 گھنٹے ago

خیبر پختونخوا میں اعلیٰ تعلیم کا بجٹ آٹے میں نمک کے برابر، ‘فپواسا’ کی شدید تنقید

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) خیبر پختونخوا…

6 گھنٹے ago

پاکستان میں 46 فیصد طلبہ نجی سکولوں میں زیر تعلیم، سرکاری سکولوں کے معیار اور حفاظت پر سوالیہ نشان

  اسلام آباد (ویب ڈیسک)  پاکستان میں تعلیمی شعبے کی صورتحال پر سرکاری اعداد و…

7 گھنٹے ago

فیصل آباد میں خاتون ٹیچر کی جعلی نازیبا تصاویر بنا کر وائرل کرنے کے الزام میں ملزم گرفتار

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی فیصل آباد نے ڈسٹرکٹ جھنگ میں کارروائی…

10 گھنٹے ago

فرانس میں شدید تعلیمی بحران، طلبہ مظاہرے جاری، 17 اکتوبر کو مزید احتجاج کا اعلان

پیرس (نیٹ نیوز) فرانس میں تعلیمی بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور مختلف شہروں…

13 گھنٹے ago