Categories: کالجز

گورنمنٹ جنرل محمد موسیٰ پوسٹ گریجویٹ کالج کے پہلے کانووکیشن کی تقریب

کوئٹہ ((نمائندہ اردو تعلیم ڈاٹ کام)) گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ صوبے میں ہائر ایجوکیشن

سیکٹر تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے، جس میں صوبے کی 11 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز، 140 کالجز اور تقریباً 1,200

ہائی اسکولز اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

گورنمنٹ جنرل محمد موسیٰ پوسٹ گریجویٹ کالج کے پہلے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے 62

گریجویٹس کے فارغ التحصیل ہونے پر مبارکباد پیش کی اور اس کو علم کا ایک قیمتی اثاثہ قرار دیا۔

پشاوریونیورسٹی کے ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر سجاد ریٹائر ہوگئے

واضح رہے کہ تقریب کے موقع پر رکنِ صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل نے جنرل محمد موسیٰ پوسٹ گریجویٹ

کالج میں بجلی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے سولر انرجی سسٹم کی فراہمی کا باقاعدہ اعلان کیا۔

 تقریب میںصوبائی وزیرمیر عاصم کرد گیلو، رکنِ صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل، صوبائی سیکرٹری

ہائرایجوکیشن ہاشم خان مندوخیل، وائس چانسلر لسبیلہ یونیورسٹی ڈاکٹر عبدالملک ترین، سابق ایڈیشنل چیف

سیکرٹری میجر نادر ہزارہ، ڈائریکٹر کالجزپروفیسر محمد حسین بلوچ، پرنسپل موسیٰ کالج پروفیسر منظور احمد بڑیچ،

اور ماہرینِ تعلیم کی بڑی تعداد نے شرکت کی

تقریب کے اختتام پر گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے فارغ التحصیل گریجویٹس میں گولڈ میڈلز اور اسناد بھی

تقسیم کیں۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سندھ , طلبہ اور فارغ التحصیل نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ اور روزگار کے مواقع بڑھانے کا فیصلہ

 کراچی (سپیشل رپورٹر)حکومت سندھ نے طلبہ اور فارغ التحصیل نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ اور…

5 گھنٹے ago

پیما کے زیر اہتمام سکول 2 ماہ کے معاوضوں سے محروم،مالی بحران کا خدشہ

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیماء) کے زیر اہتمام چلنے والے ہزاروں لائسنسی سکول…

6 گھنٹے ago

خیبر پختونخوا میں اعلیٰ تعلیم کا بجٹ آٹے میں نمک کے برابر، ‘فپواسا’ کی شدید تنقید

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) خیبر پختونخوا…

6 گھنٹے ago

پاکستان میں 46 فیصد طلبہ نجی سکولوں میں زیر تعلیم، سرکاری سکولوں کے معیار اور حفاظت پر سوالیہ نشان

  اسلام آباد (ویب ڈیسک)  پاکستان میں تعلیمی شعبے کی صورتحال پر سرکاری اعداد و…

7 گھنٹے ago

فیصل آباد میں خاتون ٹیچر کی جعلی نازیبا تصاویر بنا کر وائرل کرنے کے الزام میں ملزم گرفتار

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی فیصل آباد نے ڈسٹرکٹ جھنگ میں کارروائی…

10 گھنٹے ago

فرانس میں شدید تعلیمی بحران، طلبہ مظاہرے جاری، 17 اکتوبر کو مزید احتجاج کا اعلان

پیرس (نیٹ نیوز) فرانس میں تعلیمی بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور مختلف شہروں…

12 گھنٹے ago