دیہی خواتین پر محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں سیمینار کا انعقاد

ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے شعبہ آؤٹ ریچ اینڈ کنٹی نیونگ ایجوکیشن کے

زیرِ اہتمام دیہی خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کا موضوع

"دیہی خواتین پاکستان کی زراعت کی ریڑھ کی ہڈی” رکھا گیا تھا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر فرحانہ نوشین نے کہا کہ دیہی خواتین زراعت اور گھریلو معیشت میں

بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دیہی خواتین کی صلاحیتوں کو تسلیم کرنا، انہیں تعلیم و

 گوادر گرائمر سکول میں ورلڈ سپیس ویک کی اختتامی تقریب، طلباء میں سرٹیفکیٹس تقسیم

تربیت کے مواقع فراہم کرنا اور معاشی طور پر بااختیار بنانا پائیدار دیہی ترقی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

تقریب کے دوران کشف فاؤنڈیشن گوجرانوالہ ریجن کی مائیکرو ایکویٹی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر نورینہ جبین نے اپنے خطاب

میں خواتین کی مالی شمولیت اور چھوٹے پیمانے کے کاروباروں کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اسی طرح ڈبلیو ڈبلیو

ایف پاکستان کی کوآرڈینیٹر فار ویمن ایمپاورمنٹ اینڈ سسٹین ایبل لائیولی ہڈز ڈاکٹر عدیلہ منظور نے پائیدار ذرائع

معاش اور خواتین کی بااختیاری پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سندھ , طلبہ اور فارغ التحصیل نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ اور روزگار کے مواقع بڑھانے کا فیصلہ

 کراچی (سپیشل رپورٹر)حکومت سندھ نے طلبہ اور فارغ التحصیل نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ اور…

5 گھنٹے ago

پیما کے زیر اہتمام سکول 2 ماہ کے معاوضوں سے محروم،مالی بحران کا خدشہ

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیماء) کے زیر اہتمام چلنے والے ہزاروں لائسنسی سکول…

6 گھنٹے ago

خیبر پختونخوا میں اعلیٰ تعلیم کا بجٹ آٹے میں نمک کے برابر، ‘فپواسا’ کی شدید تنقید

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) خیبر پختونخوا…

6 گھنٹے ago

پاکستان میں 46 فیصد طلبہ نجی سکولوں میں زیر تعلیم، سرکاری سکولوں کے معیار اور حفاظت پر سوالیہ نشان

  اسلام آباد (ویب ڈیسک)  پاکستان میں تعلیمی شعبے کی صورتحال پر سرکاری اعداد و…

7 گھنٹے ago

فیصل آباد میں خاتون ٹیچر کی جعلی نازیبا تصاویر بنا کر وائرل کرنے کے الزام میں ملزم گرفتار

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی فیصل آباد نے ڈسٹرکٹ جھنگ میں کارروائی…

10 گھنٹے ago

فرانس میں شدید تعلیمی بحران، طلبہ مظاہرے جاری، 17 اکتوبر کو مزید احتجاج کا اعلان

پیرس (نیٹ نیوز) فرانس میں تعلیمی بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور مختلف شہروں…

13 گھنٹے ago