داؤد یونیورسٹی کی تاریخی پیشرفت، شہید ذوالفقار علی بھٹو انجینئرنگ کالج گڈاپ کا پہلا سلیکشن بورڈ اجلاس

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے ایک اہم تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے شہید

ذوالفقار علی بھٹو انجینئرنگ کالج گڈاپ ٹاؤن کے پہلے سلیکشن بورڈ کا انعقاد کیا ہے۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر

ڈاکٹر ثمرین حسین کی صدارت میں داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کے سلیکشن بورڈ کا 21واں اجلاس منعقد ہوا، جو

مذکورہ کالج کا پہلا سلیکشن بورڈ بھی تھا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ رجسٹرار اور اکاؤنٹنٹ کے عہدوں سمیت غیر تدریسی عملے کی بھرتیوں سے متعلق امور کا

 وی سی اسلامیہ یونیورسٹی ڈاکٹر محمد کامران کو خواجہ فرید یونیورسٹی کا اضافی چارج تفویض

تفصیلی جائزہ لیا گیا، جو کہ کالج کو مکمل طور پر فعال بنانے اور اس کے انتظامی و ادارہ جاتی امور کو آگے بڑھانے

کی سمت ایک اہم پیشرفت ہے۔

اجلاس میں سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز عباس بلوچ نے آن لائن شرکت کی، جبکہ ممبر سندھ پبلک سروس کمیشن

ڈاکٹر سعید منگ نیجو، پروفیسر ڈاکٹر سجاد حیدر، پروفیسر ڈاکٹر شہنیلا زرداری اور داؤد یونیورسٹی کے رجسٹرار

پروفیسر ڈاکٹر آصف علی شاہ نے بالمشافہ شرکت کی۔

اجلاس کے آغاز میں سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز عباس بلوچ نے وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین حسین کی انتظامی

کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومتِ سندھ نے ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کرتے ہوئے ایک غیر فعال منصوبے کو

فعال بنانے کی اہم ذمہ داری سونپی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ثمرین حسین اپنی محنت، لگن اور انتھک کوششوں

سے اس منصوبے کو عملی شکل دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہیں، جس پر حکومتِ سندھ ان کی کاوشوں کو خراجِ

تحسین پیش کرتی ہے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

کم تنخواہ، سرکاری جامعات میں تجربہ کار اساتذہ کو برقرار رکھنا مشکل ہو گیا، وائس چانسلرز کا اجلاس میں شکوہ

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت صوبے کی تمام…

15 گھنٹے ago

ایم ڈی کیٹ امیدواروں سے سوالیہ پیپرز واپس نہیں لئے جا سکتے، لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے ایم ڈی کیٹ امتحانات کے سوالیہ پیپرز امیدواروں…

15 گھنٹے ago

پشاور، امیر مقام کا متاثرہ سکول کا دورہ، دیر کالونی میں سرکاری سکول تعمیر کرنے کا اعلان

پشاور (ایجوکیشن رپورٹر) وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے پشاور کے علاقے دیر کالونی میں…

16 گھنٹے ago

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شہنشاہ بابر چیف ایگزیکٹو آفیسر سیالکوٹ تعینات

راولپنڈی (نامہ نگار خصوصی)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راولپنڈی شہنشاہ بابر کو ترقی دیتے ہوئے فوری طور…

16 گھنٹے ago

اسلام آباد، روسی زبان کورس کی تقریب تقسیم اسنادمیں پاک،روس روابط مضبوط بنانے پر زور

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے پاکستان اور روس کے درمیان تعلیمی…

16 گھنٹے ago

اسلام آباد ہائیکورٹ، کالج اساتذہ کی مستقلی کے بعد دوبارہ جانچ کیخلاف درخواستیں مسترد

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے کالجوں کے تدریسی عملے…

16 گھنٹے ago